میک ماسٹر ڈونالڈ ٹرمپ کے اعلی سلامتی مشیر مقرر

Feb 21, 2017 03:38 PM IST | Updated on: Feb 21, 2017 03:39 PM IST

واشنگٹن۔  لیفٹیننٹ جنرل ہربرٹ ریمنڈ میک ماسٹر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے نئے قومی سلامتی مشیر مقرر کئے گئے ہیں۔ مسٹر ٹرمپ نے نامہ نگاروں سے کہا، "فوج میں وہ ہر کسی کے درمیان باعزت شخص ہیں اور ہم ان کا بہت احترام کرتے ہیں۔ ان میں زبردست صلاحیت اور زبردست تجربہ ہے۔ " مسٹر میک ماسٹر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل مائیکل فلن کی جگہ لیں گے۔ فلن کو گزشتہ 13 فروری کو ہی قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ان پر نائب صدر مائیک پنس کو گمراہ کرنے کے الزام لگے تھے۔

میک ماسٹر ایک اعلی فوجی ماہراور اسٹریٹجک سوچ رکھنے والے شخص ہیں، لیکن ان کے انتخاب پر کچھ مبصرین نے تعجب کا اظہار کیا تھا۔

میک ماسٹر ڈونالڈ ٹرمپ کے اعلی سلامتی مشیر مقرر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز