Live Results Assembly Elections 2018

!کون ہے یہ پاکستانی جس کا خواب ہے بس سلمان خان سے ملنا

پاکستان کے کراچی میں رہتے ہیں 25 برس کے جہانزیب عوان ۔ سات سال کے تھے جب حادثہ میں ایک پیر کھو دیا۔

Oct 12, 2018 10:38 AM IST | Updated on: Oct 12, 2018 10:54 AM IST

پاکستان کے کراچی میں رہتے ہیں 25  برس کے جہانزیب عوان ۔ سات سال کے تھے جب حادثہ میں ایک پیر کھو دیا۔ اگلے ہی سال یعنی آٹھ سال کی عمر میں والدہ کا انتقال ہو گیا۔ انہیں بچپن سے ہی فلمیں دیکھنے کا شوق تھا وہ بھی ہندوستانی۔ سلمان خان ان کے دل میں بستے ہیں۔ فلمیں بس بھائی جان کی ہی  دیکھتے ہیں۔ ڈانس بھی انہی کے گانوں پر کرتے ہیں۔ ان کی باتیں سلمان سے شروع ہوتی ہیں اور سلمان پر ختم، عالم یہ ہے کہ اب پورا کراچی جہانزیب کو چھوٹا سلمان بلاتا ہے۔

جب پانچوی درجہ میں تھے’ تب سلمان کی فلم آئی تھی’تیرے نام‘۔ فلم دیکھنے کے بعد جہانزیب نے سلمان جیسا ہی ہیراسٹائل بنایا۔ پھر اسکول میں خوب مار پڑی۔ بال کٹوانے کے حکم کو اس نے نہیں مانا۔ پھر ایک دن استاد نے خود کیچی اٹھائے اور بال کاٹ دئے۔

!کون ہے یہ پاکستانی جس کا خواب ہے بس سلمان خان سے ملنا

سلمان خان

بڑے ہونے کے ساتھ سلمان کے لئے چاہت بھی پروان چڑھتی رہی۔ ایک دن پاکستان کے مشہور نیوز شینل ڈان کے ایک صحافی کی ملاقات جہانزیب سے ہئی۔ جہانزیب کی کہانی انہیں اتنی پسند آئی کہ اسے آن ایئر دکھایا گیا۔ جس کے بعد یہ گمنام مداح تھوڑا مشہور ہوا۔ سلمان کے اس مداح کی کہانی ہندوستانی ڈائریکٹر امجد خان نے بھی سنی۔ امجد خان فلم ’گل مکئی‘ کے ڈائکیکٹر ہیں۔ یہ فلم ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بنی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امجد نے جہانزیب کو 2013 میں اپنے خرچ پر ہندوستان بلایا۔ جہانزیب بتاتے ہیں،’’ امجد نے انہیں بہت پیار دیا۔ جب تک ہندوستان رہے کھانے پینے سے لے کر روکنے تک کا انتظام انہیں نے کیا۔ کئی فلمی اسٹارس سے ملوایا‘‘۔

Loading...

جہانزیب کو سب کچھ ملا لیکن سلمان خان سے ملنے کی خواہش تب بھی پوری نہ ہو سکی۔ بات نہیں بنی اور سلمان سے بغیر ملے انہیں پاکستان واپس جانا پڑا۔ 2014 میں وہ ایک بار پھر ہندوستان آئے۔ تب سلمان کو ایک تقریب میں آنا تھا۔ جہاں اس نے سلمان کو پہلی بار اصل میں دیکھا۔ جہانزیب کے مطابق، ’’ ابہیں دیکھنا خواب سا تھا۔ یقین کرنا مشکل تھا کہ آنکھوں کے سامنے وہی سلمان ہیں جنہیں دیکھ کر بڑا ہوا۔ آنسو بہنے لگے۔ خود پر قابو کرنے کی بہت کوشش کی لیکن آنسو روکے نہیں۔ چار بار آیت الکرسی پڑھی۔

shadaanzeb

پھر بغیر کچھ سوچے میں سیدھے اسٹیج پر چلا گیا۔ سلمان وہیں تھے ان سے ملا ہاتھ ملایا لیکن میرے کچھ بول پانے سے پہلے ہی وہ چلے گئے۔ لیکن اب جب میں ان سے ملوں گا تو سارے قصے سناوں گا۔ بچپن سے جو محبت ہے ‘‘۔ ویسے اب جہانزیب ایک بیٹی کے والد ہیں اور وقت کے ساتھ ان کی سلمان خان کے لئے محبت اور بڑھ گئی ہے جو اب کبھی کم نہیں ہوگی۔

 

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز