می ٹو مہم : بالی ووڈ اداکار عامر خان کا بڑا فیصلہ ، جنسی استحصال کے ملزم اس ڈائریکٹر کی فلم چھوڑی

ملک میں جاری می ٹو مہم رنگ لارہی ہے۔ ایک جانب جہاں خواتین اپنے ساتھ ہوئے جنسی استحصال کے تجربہ کو شیئر کررہی ہیں ، وہیں بالی ووڈ کے فنکار بھی اس مہم سے وابستہ ہورہے ہیں ۔

Oct 11, 2018 11:33 AM IST | Updated on: Oct 11, 2018 11:33 AM IST

ملک میں جاری می ٹو مہم رنگ لارہی ہے۔ ایک جانب جہاں خواتین اپنے ساتھ ہوئے جنسی استحصال کے تجربہ کو شیئر کررہی ہیں ، وہیں بالی ووڈ کے فنکار بھی اس مہم سے وابستہ ہورہے ہیں ۔ اسی سلسلہ میں بالی ووڈ کے سینئر اداکار عامر خان نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔

عامر خان نے جنسی استحصال کے ملزم ڈائریکٹر سبھاش کپور کی فلم "مغل "چھوڑ دی ہے۔ اس بارے میں عامر نے اپنی اہلیہ کرن راو کے ساتھ ٹویٹر پر ایک نوٹ بھی لکھا ہے۔

می ٹو مہم : بالی ووڈ اداکار عامر خان کا بڑا فیصلہ ، جنسی استحصال کے ملزم اس ڈائریکٹر کی فلم چھوڑی

عامر خان ۔ فائل فوٹو ۔

اس نوٹ میں جنسی استحصال کے خلاف زیرو ٹولیرینس کی بات کہی گئی ہے۔ انہوںنے کسی بھی طرح کے استحصال کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ کریٹیو لوگ ہونے کے ناطے ہم سماجی مسائل کے حل نکالنے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عامر خان پروڈکشن میں ہمیشہ جنسی استحصال کے تئیں زیرو ٹولیرینس پالیسی اپنائی جاتی ہے۔

عامر خان کے اس فیصلہ کے بعد ملزم ڈائریکٹر سبھاش کپور نے کہا کہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے ، جہاں وہ اپنی بے گناہی ثابت کردیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز