میکسیکو میں حکام نے ٹرک میں چھپے تارکین وطن کو پکڑا

Jun 12, 2017 01:34 PM IST | Updated on: Jun 12, 2017 01:34 PM IST

میکسیکو سٹی۔  میکسیکو میں حکام نے جنوبی علاقےمیں واقع شاہراہ پر کھڑے ٹرک کے پیچھے والے حصے میں چھپے 112 تارکین وطن کو پکڑا۔ ان تارکین وطن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔ یہ سبھی زندہ ہیں۔ میکسیکو کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے کل ایک بیان میں بتایا کہ ٹرک سامان سے بھرا ہوا تھا اور ہائی وے پر پوچھ تاچھ کے دوران سکیورٹی نے اسے شک کی بنیاد پر اپنے قبضے میں لے لیا۔ یہ شاہراہ جنوبی ریاستوں چياپاس اور تباسكو کو آپس میں جوڑتی ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ ٹرک کی تلاشی کے دوران اس کے پچھلے حصے سے بے ترتیب انداز میں گھسے ہوئے 112 تارکین وطن نکالے گئےجس میں چار بچے بھی شامل تھے۔ قابل ذکر ہے کہ ہر سال ہزاروں کی تعداد میں تارکین وطن غربت اور تشدد سے پریشان ہوکر وسطی امریکہ سے شمال میں میکسیکو کے لئے نقل مکانی کرتے ہیں تاکہ انہیں بھوک سے چھٹکارا مل سکے۔ بیان میں بتایا گیا کہ ٹرک سے برآمد مہاجرین میں 23 نابالغ بھی تھے جو گوئٹے مالا، ایل سیلواڈور، ہونڈوراس اور ایکواڈور سے ہیں۔

میکسیکو میں حکام نے ٹرک میں چھپے تارکین وطن کو پکڑا

رائٹرز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز