بحران ختم کرنے کیلئے عرب ممالک کے 13 مطالبات ، عمل آوری کیلئے قطر کو 10 دنوں کا وقت ، پڑھیں کیا ہیں مطالبات

Jun 23, 2017 03:17 PM IST | Updated on: Jun 23, 2017 03:43 PM IST

دبئی: دہشت گردی کی حمایت کرنے اور ایران کے ساتھ ساز باز کرکے عرب خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے الزام کے تحت قطر کا بائیکاٹ کرنے والے چار عرب ممالک نے امیر قطر کو 13 مطالبات بھیجے ہیں ،جن میں قطر کے الجزیرہ کو بند کرنے اور ایران کے ساتھ تعلقات میں کمی لانے کے مطالبات شامل ہیں۔ یہ اطلاع بائیکاٹ کرنے والے ممالک میں سے ایک کے اعلی اہلکار نے دی ہے۔

سعودی عرب ، امارات، مصر اور بحرین کی طرف سے تیار کی گئی مطالبات کی فہرست میں قطر سے ملک میں واقع ترک فوجی اڈے کو بھی بند کرنے اور اپنی سرزمین پر موجودہ تمام مطلوبہ دہشت گردوں کو متعلقہ ممالک کے حوالے کرنے کے مطالبے بھی شامل ہیں۔ قطر کا بائیکاٹ کرنے والے ممالک نے ان مطالبات پر عمل آوری کے لئے قطر کو 10 دنوں کا وقت دیا ہے۔ مطالبات کی یہ فہرست اس بحران میں ثالثی کرنے والے کویت کے ذریعہ بھیجا گیا ہے۔

بحران ختم کرنے کیلئے عرب ممالک کے 13 مطالبات ، عمل آوری کیلئے قطر کو 10 دنوں کا وقت ، پڑھیں کیا ہیں مطالبات

تاہم، قطر کی طرف سے فوری طورپر ان مطالبات پر کوئی بیان سامنے نہيں آیا ہے۔ لیکن دو روز قبل قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے واضح کردیا تھا کہ جب تک بائیکاٹ ختم نہیں کیاجاتا ہے، کسی مسئلے پر بات چیت نہیں ہوگی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز