قطر پر حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام ، سعودی عرب نے کسی بھی طرح کی بات چیت کو کیا ملتوی

Sep 09, 2017 09:51 AM IST | Updated on: Sep 09, 2017 03:00 PM IST

دبئی : سعودی عرب نے قطر پر حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اس کے ساتھ کسی بھی طرح کی بات چیت کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قبل ازیں، دونوں ممالک کے رہنماؤں نے ٹیلی فون پر بات کی تھی اور اسے دیکھتےہوئے یہ خیال کیا جارہا تھا کہ خلیجی بحران کے حل کی سمت میں کوئی ٹھوس کامیابی حاصل ہوجائیگی ۔

موصولہ اطلاع کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد آل ثانی سے ٹیلی فون پر کل بات چیت کی تھی اور دونوں رہنماؤں نے خلیجی بحران کو حل کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔

قطر پر حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام ، سعودی عرب نے کسی بھی طرح کی بات چیت کو کیا ملتوی

محمد بن سلمان: تصویر، پی ٹی آئی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز