امریکہ کے مینیسوٹا مسجد دھماکہ معاملہ میں تین ملزم گرفتار

امریکہ میں مینیسوٹا کے منیاپولس شہر کے باہر ایک مسجد اور خواتین کی کلینک میں گزشتہ سال ہونے والے دھماکہ معاملہ میں’ ایلی نوئس‘ برادری کے تین افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

Mar 14, 2018 11:13 AM IST | Updated on: Mar 14, 2018 11:21 AM IST

واشنگٹن۔امریکہ میں مینیسوٹا کے منیاپولس شہر کے باہر ایک مسجد اور خواتین کی کلینک میں گزشتہ سال ہونے والے دھماکہ معاملہ میں’ ایلی نوئس‘ برادری کے تین افراد کو پولیس نے گرفتار کیا  ہے۔مینیسوٹا امریکی اٹارنی آفس کے مطابق گرفتار شد گان مائیکل میک هورٹر (29)، جو ائےمورس (22) اور مائیکل بی ہیری (47) پر مینیسوٹا کے بلومنگٹن میں واقع’ دار الفاروق اسلامك سینٹر‘ پر گزشتہ سال پانچ اگست کو ہوئے پائپ بم حملے میں شامل رہنے کا الزام ہے۔ اس معاملہ میں عمارت کو نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا۔

دارالفاروق مسجد بنیادی طور پر مذکورہ علاقے میں رہ رہے صومالیائی لوگ استعمال کرتے ہیں۔تازہ ترین ہ مردم شماری کے اندازے کے مطابق، امریکہ میں سب سے بڑی صومالی برادری مینیسوٹا میں رہتی ہے۔

امریکہ کے مینیسوٹا مسجد دھماکہ معاملہ میں تین ملزم گرفتار

گزشتہ سال ہونے والے دھماکہ معاملہ میں’ ایلی نوئس‘ برادری کے تین افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

تینوں ملزمان کو ایلی نوائے میں ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے گرفتار کیا۔ ان پر مشین گن رکھنے کا بھی الزام ہے اور گذشتہ سال سات نومبر کو ایلی نوئس کے چمپین میں خواتین کےہیلتھ سینٹر پر بم سے حملے کی کوشش کرنے کے بھی الزامات ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز