ویٹ لفٹنگ : 22 سال بعد ہندستان کو عالمی چیمپئن شپ میں ملا طلائی تمغہ ، میرابائی چانو نے یہ کارنامہ دیا انجام

Nov 30, 2017 05:04 PM IST | Updated on: Nov 30, 2017 05:04 PM IST

پنہوم، (کیلی فورنیا): ہندستان کی میرا بائی چانو نے 22 برسوں کےطویل انتظار کے بعد ویٹ لفٹنگ عالمی چیمپئن شپ میں پہلا سونے کا تمغہ حاصل کرکے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔میرابائی نے خواتین کے 48 کلو گرام زمرے میں خطاب کی دعویدار تھائی لینڈ کی شونیا سوکچارون کو شکست دے کر طلائی تمغہ پر اپنا قبضہ جمایا اور عالمی چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والی دو دہائیوں میں ہندستان کی پہلی خاتون ویٹ لفٹر بھی بن گئی ہیں۔

ہندستانی ریلوے کی ملازم چانو نے اسنیچ میں 85 کلو گرام اور کلین اینڈ زرک میں 109 کلو گرام وزن اٹھایا اور 194 کلو گرام وزن اٹھاکر انہوں نے سونے کا تمغہ حاصل کیا اور ساتھی ہی نیا قومی ریکارڈ بھی بنایا۔میرا بائی کے لئے یہ یقیناً بہت بڑی کامیابی ہے ۔پوڈیم پر پہلے مقام پر کھڑے ہونے پر وہ بہت جذباتی نظر آرہی تھیں۔ ا س سے قبل اولمپک کانسہ کا تمغہ حاصل کرنے والی کرنم ملیشوری نے 1994 اور 1995 میں دو بار عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں طلائی تمغے جیتے تھے۔ اس کے علاوہ سال 2000 میں ملیشوری نے اولمپک تمغہ جیتا تھا جو ہندستان کی خاتون ایتھلیٹ کا کسی بھی کھیل میں پہلا اولمپک تمغہ بھی تھا۔

ویٹ لفٹنگ : 22 سال بعد ہندستان کو عالمی چیمپئن شپ میں ملا طلائی تمغہ ، میرابائی چانو نے یہ کارنامہ دیا انجام

میرا بائی چانو۔ تصویر پی ٹی آئی ۔

برازیل میں ہوئے ریو اولمپک میں حالانکہ چانو کی کارکردگی کافی مایوس کن رہی تھی اور وہ اپنی تینوں ہی کوششوں میں طے شدہ وزن نہیں اٹھا پائی تھیں ۔ کل 12 ویٹ لفٹر وں میں چانو ان دو کھلاڑیوں میں رہی تھیں جو تینوں ہی کوششوں میں کامیاب رہی تھیں جو انکے کیرئر کی بھی انفرادی طور سے سب خراب کارکردگی تھی۔عالمی چیمپئن شپ میں چانو سے شکست کھاکر دوسرے نمبر پر رہیں سوکچاروین نے کل 193 کلو گرام وزن اٹھاکر کانسہ جیتا۔

میرابائی نے طلائی تمغہ جیتنے کے بعد کہا میں کنووینشن سینٹر بہت ہی گھبرائی ہوئی تھی ۔ لیکن اپنی تینوں کوششوں میں انہوں نے بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے کل 194 کلوگرام وزن اٹھایا اور محض ایک کلوگرام کے فرق سے تھائی کھلاڑی کو سونے کا تمغہ لینے سے پیچھے چھوڑ دیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز