ویسٹ انڈیز کے دورے کے بعد ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں مصباح الحق

Mar 09, 2017 02:05 PM IST | Updated on: Mar 09, 2017 02:06 PM IST

کراچی: پاکستان کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق آئندہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے بعد بین الاقوامی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔ ون ڈے اور ٹوینٹی -20 سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے مصباح کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپریل میں ویسٹ انڈیز کے دورے کے بعد ریٹائرمنٹ لے لینے کی صلاح دی ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے کہا،’’میں نے مصباح سے ان کے مستقبل کو لے کر بات کی، میں نے ان سے کہا کہ انہیں اپنے مستقبل پر فیصلہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ پی ایس ایل میں اپنی کارکردگی اور فارم کو دیکھ کر مجھے جواب دیں گے۔ مصباح نے گزشتہ ہفتے مجھ سے رابطہ کیا اور بتایا کہ وہ دستیاب ہیں اور اس وجہ سے میں نے انہیں ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے کپتان برقرار رکھا ہے۔‘‘

ویسٹ انڈیز کے دورے کے بعد ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں مصباح الحق

قابل ذکر ہے کہ 42 سالہ مصباح نے اب تک 72 ٹیسٹ میچوں میں سے 53 میں ٹیم کی قیادت کی ہے۔ اس میں انہوں نے 24 میچوں میں ٹیم کو فتح دلائی ہے جبکہ 18 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 11 میچ ڈرا رہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز