مس اسرائیل کے ساتھ سیلفی لینا مس عراق سارہ عدن کو پڑا مہنگا ، دھمکیوں کے بعد وطن چھوڑنے پر مجبور

مس اسرائیل کے ساتھ سیلفی لینا مس عراق اور اس کے ہل خانہ کو کافی بھاری پڑ گیا ہے ۔ دھمکیاں ملنے کے بعد مس عراق اپنے اہل خانہ کے ساتھ وطن چھوڑنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔

Dec 17, 2017 01:11 PM IST | Updated on: Dec 17, 2017 01:11 PM IST

قاہرہ : مس اسرائیل کے ساتھ سیلفی لینا مس عراق اور اس کے ہل خانہ کو کافی بھاری پڑ گیا ہے ۔ دھمکیاں ملنے کے بعد مس عراق اپنے اہل خانہ کے ساتھ وطن چھوڑنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نومبر میں لاس ویگاس میں منعقدہ مس یونیورس کے مقابلہ کی دو امیدوار مس اسرائیل عدر گینڈلز اور مس عراق سارہ عدن کی سیلفی نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا تھا، اسرائیلی ماڈل کے ساتھ عراقی دوشیزہ کی تصویر پر سخت ردعمل سامنے آیا جبکہ بعض لوگوں نے اسے پسند بھی کیا۔

تصویر وائرل ہونے کے بعد مس عراق کے اہل خانہ کو قتل کی دھمکیوں کے ساتھ ساتھ انہیں زدوکوب اور خوف زدہ کرنے کی شکایات بھی موصول ہوئیں ، جس کے بعد وہ جان کے خطرے کے پیش نظر خاموشی کے ساتھ عراق چھوڑ کر امریکہ میں اپنی بیٹی کے پاس چلی گئیں۔ مس عراق نے ٹویٹر لکھا ہے کہ میں پہلی اور آخری عراقی نہیں جو اپنی ذاتی آزادی کے حوالے سے ایسے مقدمات کا سامنا کررہی ہے، میری جیسی لاکھوں عراقی خواتین اور ہیں جو اس صورتحال سے گزر رہی ہیں۔

مس اسرائیل کے ساتھ سیلفی لینا مس عراق سارہ عدن کو پڑا مہنگا ، دھمکیوں کے بعد وطن چھوڑنے پر مجبور

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ ہی سارہ عدن نے اسرائیلی ماڈل کے ساتھ لی گئی تصویر پر معذرت کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ تصویر شیئر کرنے کا مقصد ہرگز اسرائیلی حکومت یا اس کی پالیسیوں کو اجاگر کرنا نہیں تھا، میں ان سب سے معافی چاہتی ہوں جنہیں محسوس ہوا کہ اس فعل سے فلسطینی کاز کو نقصان پہنچا۔ خیال رہے کہ عراق نے اسرائیل کو اب تک تسلیم نہیں کیا اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم نہیں ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز