مس یونیورس کا خطاب جنوبی افریقہ کی ڈیمی لائی نیل پیٹرس کو ملا

Nov 27, 2017 08:22 PM IST | Updated on: Nov 27, 2017 08:22 PM IST

لاس ویگاس۔ خواتین کو خود دفاعی تربیت دینے والی جنوبی افریقہ کے ڈیمی لائی نیل پیٹرس نے 2017 کے مس یونیورس ( حسینہ ء کائنات) کا خطاب جیت لیا ہے۔ ہندوستان کی جانب سے چینئی کی ششی دھر اس خطابی دوڑ میں شامل تھیں لیکن وہ ٹاپ دس میں بھی جگہ نہیں بنا سکیں۔  اس مقابلے میں 92 ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی تھی ۔ ہندستان یہ خطاب اب تک صرف دو مرتبہ حاصل کرسکا ہے ۔ سشمیتا سین (1994) اور لارا دتہ (2000) میں مس یونیورس کا خطاب جیت چکی ہیں۔

اس مقابلے کے ٹاپ دس کے فائنل راؤنڈ میں امریکہ، وینزویلا، فلپائن، کناڈا ، جنوبی افریقہ، اسپین، برازیل، تھائی لینڈ، جمائیکا اور کولمبیا کی حسیناؤں کو جگہ ملی لیکن مس یونیورس 2017 کے فائنل راؤنڈ میں جنوبی افریقہ، جمائیکا اور کولمبیا کی حسینائیں پہنچی تھیں۔

مس یونیورس کا خطاب جنوبی افریقہ کی ڈیمی لائی نیل پیٹرس کو ملا

گزشتہ شب حسینہء کائنات کا خطاب جیتنے کے بعد 22 سالہ پیٹرس نے مس یونیورس کی ویب سائٹ پر جاری ایک ویڈیو میں عورتوں کو خود دفاعی تربیت کے لئے ٹریننگ دینے کی اپنی دلچسپی کے بارے میں مختصر ذکر کیا۔

امریکہ (8) وینیزویلا (7) اور پورٹو ریکو (6) مرتبہ یہ خطاب جیت چکے ہیں ۔ مس ورلڈ، مس انٹرنیشنل اور مس ارتھ سمیت دنیا کے چار بڑے خوبصورتی مقابلوں میں سے ایک ہے۔ اس مقابلہ کا آغاز 1952 میں ہوا تھا اورفن لینڈ کے آرمی کوسیلا فاتح بنیں تھیں۔

گزشتہ شب حسینہء کائنات کا خطاب جیتنے کے بعد 22 سالہ پیٹرس نے مس یونیورس کی ویب سائٹ پر جاری ایک ویڈیو میں عورتوں کو خود دفاعی تربیت کے لئے ٹریننگ دینے کی اپنی دلچسپی کے بارے میں مختصر ذکر کیا۔ ویسٹ کیپ صوبے کی رہنے والی اور حال ہی میں نارتھ ویسٹ یونیورسٹی سے بزنس منیجمنٹ کی ڈگری حاصل کرنے والی اس حسینہ نے کہا کہ’ مس جنوبی افریقہ‘بننے کے ایک ماہ کے اندر ان کا بندوق کی نوک پر اغوا کر لیا گیا تھا اور اس صورت حال سے گزرنے کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ عورتوں کو اپنا دفاع کرنے کی تربیت دیں گی۔

اس مقابلے میں کولمبیا کی لورا گونزالیز (22) دوسرے مقام پر اور جمائیکا کی ڈیونا بینیٹ (21) تیسرے مقام پر رہیں۔ گونزالیز 16 برس کی عمر سے ہی اداکارہ بننے کا خواب دیکھا کرتی تھیں اور اپنے اسی خواب کو پورا کرنے کے لئے آرٹ اسکول سے گریجویشن کرنے کے بعد وہ بگوٹا آگئی تھیں جبکہ ڈیونا بینیٹ ماڈل ہیں اور وہ مارکٹنگ میں ڈگری کی تعلیم حاصل کررہی ہی۔ حسینہء کائنات کا مقابلہ امریکہ کے مس یونیورس آرگنائزیشن کے ذریعہ منظم کیا جاتا ہے، جو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور دی نیشنل براڈکاسٹنگ کمپنی (این بی بی) کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ قبل ازیں سی بی ایس براڈکاسٹنگ انک کی مسٹر ٹرمپ کے ساتھ شراکت داری تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز