جب ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان متالی راج نے رپورٹر کی کر دی بولتی بند

Jun 23, 2017 05:30 PM IST | Updated on: Jun 23, 2017 05:32 PM IST

لندن: آئی سی سی خاتون ورلڈ کپ میں ہندستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سنبھال رہی متالی راج نے مرد کھلاڑیوں سے موازنہ کئے جانے پر خاصی ناراضگی ظاہر کی ہے۔ عالمی کپ میں ہندستانی کرکٹ ٹیم اپنی مہم کا آغاز انگلینڈ کے خلاف ہفتے کے روز کرے گی۔اس سے قبل بدھ کو کرکٹ ٹیموں کے ڈنر میں جب ان سے ان کے پسندیدہ مرد کھلاڑی کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ صحافی کے اس سوال کو سن کر بھڑک گئیں۔

ہندستانی کپتان نے کہا کہ مرد کرکٹروں سے کیا کبھی ان کی پسندیدہ خاتون کرکٹر کے بارے میں پوچھا جاتا ہے، اگر ایسا نہیں ہے تو خاتون کرکٹروں سے اس طرح کا سوال کیوں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے ہمیشہ ہی اس طرح کا سوال کیا جاتا ہے لیکن آپ مرد کرکٹروں سے ایسا کیوں نہیں پوچھتے۔متالی نے ساتھ ہی خاتون کرکٹروں کے مردوں کے ساتھ موازنہ نہیں کرنے پر بھی زور دیا۔

جب ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان متالی راج نے رپورٹر کی کر دی بولتی بند

کپتان نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ خاتون اور مرد کرکٹروں کے درمیان کافی فرق ہے کیونکہ ہم ہمیشہ ٹی وی پر نہیں نظر آتے ہیں۔بی سی سی آئی نے اب کوشش کی ہے کہ ہماری آخری دو ہوم سیریز کو ٹی وی پر دکھایا جائے اور سوشل میڈیا میں بھی اب سدھار آیا ہے۔لیکن پھر بھی ہمیں اتنی شناخت نہیں ملی ہے۔

متالی نے کہا کہ مرد کرکٹ نے ہمارے لیے ایک پیمانہ مقرر کر دیا ہے اور ہم اس تک پہنچنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ہم بھی چاہتے ہیں کہ خواتین کرکٹ اس سطح تک پہنچے۔ہمیں کئی بار مرد کرکٹروں نے ہی کوچنگ کرائی ہے اور وہ ہم سے کافی محنت کرتے ہیں۔حال میں پورے پورنیما راؤ کے مقام پر تشار اروتھے کو خاتون ٹیم کا کوچ بنایا گیا ہے۔ اگرچہ خواتین کی مرد کرکٹروں سے موازنے پر متالی کو کافی مثبت جواب مل گیا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی ان کے جواب کی کافی تعریف ہوئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز