اسپاٹ فکسنگ : پاکستانی کرکٹر محمد عرفان نے ملک سے مانگی معافی، غلطی کا کیا اعتراف

سٹے بازوں کی جانب سے رابطہ کرنے کی اطلاع پاکستان کرکٹ بورڈ کو نہ دینے اور دس لاکھ روپے کے جرمانہ کا سامنا کرنے والے محمد عرفان نے کہاکہ میں اپنی غلطی کو قبول کرتا ہوں

Mar 30, 2017 08:22 PM IST | Updated on: Mar 30, 2017 08:22 PM IST

لاہور: سٹے بازوں کی جانب سے رابطہ کرنے کی اطلاع پاکستان کرکٹ بورڈ کو نہ دینے اور دس لاکھ روپے کے جرمانہ کا سامنا کرنے والے محمد عرفان نے کہاکہ میں اپنی غلطی کو قبول کرتا ہوں اور ان تمام لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جن کا ان کے اس عمل سے دل دکھا ہے۔ سٹے بازوں کی جانب سے رابطہ کرنے کی اطلاع پاکستان کرکٹ بورڈ کو نہ دینے پر محمد عرفان پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سات فٹ ایک انچ قد کے مالک محمد عرفان پر دس لاکھ روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

محمد عرفان نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے دو جگہ سے اپروچ کیا گیا تھا اور یہ بات میں بورڈ کو نہیں بتا سکا، میں اپنی غلطی کو قبول کرتا ہوں۔ محمد عرفان نے کہا کہ انہوں رابطہ کرنے والے سٹے بازوں کو ’شٹ اپ‘ کال دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پی سی بی کو اطلاع نہ دینے کی غلطی کا اعتراف کرتے ہیں اور وہ ان تمام لوگوں سے معافی مانگتے ہیں جن کا ان کے اس عمل سے دل دکھا ہے۔

اسپاٹ فکسنگ : پاکستانی کرکٹر محمد عرفان نے ملک سے مانگی معافی، غلطی کا کیا اعتراف

file photo

محمد عرفان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں موجود پی سی بی کے افسران کا کہنا تھا کہ اس پابندی کا اطلاق 14 مارچ 2017 سے ہوگا۔ محمد عرفان کو اس تاریخ کو عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا۔ محمد عرفان کی چھ ماہ تک کی معطلی بغیرکسی تنخواہ کے ہوگی۔ واضح رہے کہ پی سی بی کے مطابق بورڈ کے ساتھ معاونت کرنے پر اگلے چھ ماہ میں محمد عرفان کرکٹ کھیل سکیں گے۔ لیکن پابندی کے دوران وہ ہر قسم کی کرکٹ سے دور رہیں گے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ان کا معاہدہ بھی معطل رہے گا۔ پی سی بی نے پی ایس ایل کے دوران مبینہ طور پر سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزام پر شرجیل خان، خالد لطیف، شاہ زیب حسن اور ناصر جمشید کو بھی عبوری طور پر معطل کیا ہوا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز