محمد شمی کی حسین جہاں اب 'فتویٰ' سے رکھیں گی بالی ووڈ میں قدم

ندوستانی کرکٹر محمد شمی کی بیوی حسین جہاں اب بالی ووڈ میں اپنے قدم رکھنے جا رہی ہیں۔ گزشتہ ماڈل اور انڈیئن پریمئر لیگ (آئی پی ایل ) کی چیر لیڈر رہ چکی حستین نے ڈائریکٹر امجد خان کی فلم فتو سائن کر لی ہے۔

Jul 10, 2018 07:15 PM IST | Updated on: Jul 10, 2018 07:15 PM IST

ہندوستانی کرکٹر محمد شمی کی بیوی حسین جہاں اب بالی ووڈ میں اپنے قدم رکھنے جا رہی ہیں۔ گزشتہ ماڈل او انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل ) کی چیئر لیڈر رہ چکی حسین جہاں نے ڈائریکٹر امجد خان کی فلم "فتوی"  سائن کرلی ہے۔

واضح ہو کہ اپنے اس ڈیبو میں وہ ایک صحافی کے کردارمیں نظر آئیں گی اور یہ فلم رواں سال اکتوبرمیں ریلیز ہوگی۔ فلم سے متعلق بات کرتے ہوئے، حسین جہاں نے ڈی این اے کو بتایا کہ "مجھے کچھ  نہ کچھ کرنا تھا اپنے اوراپنے بچے کے لئے، لیکن میرے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔ امجد خان نے مجھے فلم کے لئے کہا اور میں نے ہاں بول دیا۔ حسین جہاں نے کہا کہ مجھے قانونی لڑائی کے لئے بھی پیسوں کی ضرورت ہے‘‘۔

محمد شمی کی حسین جہاں اب 'فتویٰ' سے رکھیں گی بالی ووڈ میں قدم

بیوی حسین جہاں کے ساتھ محمد شمی۔( تصویر۔ فیس بک)۔

Loading...

حسین جہاں نے اپنے شوہرمحمد شمی پرغیرعورتوں کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کا الزام عائد کیا تھا۔ حسین جہاں نے اپنے فیس بک اکاونٹ پرشمی کی ان تصاویرکوپوسٹ کیا تھا،  جس میں ان کے ساتھ خواتین بھی موجود تھیں۔ حسین جہاں نے ان خواتین کو شمی کے محبوبہ قرار دیا تھا۔ اسی دوران شمی نے حسین جہاں کے الزامات کی تردید کی اورکہا تھا کہ انھیں بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز