دہشت گردوں کو اسلا م کا پرامن تشخص مجروح کرنے کی اجازت نہیں دیں گے : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

Nov 26, 2017 09:48 PM IST | Updated on: Nov 26, 2017 09:49 PM IST

ریاض : سعودی ولی عہد ، وزیر دفاع اور نائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو اسلام کا پُرامن تشخص مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ولی عہد کے مطابق ہم ایک مضبوط پیغام دے رہے ہیں کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مل جل کر کام کریں گے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دارالحکومت ریاض میں 41 اسلامی ممالک پر مشتمل دہشت گردی مخالف فوجی اتحاد کی دفاعی کونسل کے پہلے اجلاس کے افتتاح کے موقع پر ولی عہد نے یہ باتیں کہیں۔

شہزادہ محمد نے اپنی تقریر میں کہا کہ آج ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم دہشت گردی کا اس کے مکمل استیصال تک پیچھا جاری رکھیں گے‘‘۔ اس اجلاس کا عنوان’’ دہشت گردی کے خلاف یک جا‘‘ ہے۔اسلامی فوجی اتحاد کے قیام کے دو سال کے بعد رکن ممالک کے وزرائے دفاع کا یہ پہلا اجلاس ہے۔اس میں رکن ممالک کے سعودی عرب میں تعینات سفارت کار اور ماہرین بھی شریک ہیں ۔

دہشت گردوں کو اسلا م کا پرامن تشخص مجروح کرنے کی اجازت نہیں دیں گے : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز