automatic money transfer in sbi uco ubi bank account snm ایس بی آئی سمیت ان 3 بینکوں کے کسٹمرس کے اکاؤنٹ میں آئے 25۔25 ہزار روپئے، لگی لمبی قطاریں– News18 Urdu

ایس بی آئی سمیت ان 3 بینکوں کے کسٹمرس کے اکاؤنٹ میں آئے 25۔25 ہزار روپئے، لگی لمبی قطاریں

مغربی بنگال کے بردھمان ضلع کے لوگ بھی ہیں جہاں کے 3 بینکوں کے کسٹمرس کے اکاؤنٹ میں کسی انجان شخص نے 25۔25 ہزار روپئے جمع ہوئے ہیں۔

Jan 16, 2019 05:42 PM IST | Updated on: Jan 16, 2019 05:49 PM IST

اگر آپ کی جانکاری کے بغیر آپ کے بینک اکاؤنٹ میں راتوں۔رات روپئے جمع ہو جائیں تو آپ کا ریئیکشن کیسا ہوگا۔؟ ظاہر سی بات ہے کہ آپ اس سے حیران ہی ہوں گے۔ بتادیں کہ مغربی بنگال کے بردھمان ضلع کے لوگ بھی ہیں جہاں کے 3 بینکوں کے کسٹمرس کے اکاؤنٹ میں کسی انجان شخص نے 25۔25 ہزار روپئے جمع ہوئے ہیں۔ بردھمان ضلع کی کیتوگرام 2 نومبر پنچایت سمیتی کے شبلون، بیلون، ٹولاباڑی، سین پاڑہ، امبال گرام اور گنگاٹی کری جیسے کئی علاقوں میں لوگوں کے بینک اکاؤنٹ میں ہیسے جمع ہو چکے ہیں۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ ایسا ایک بار نہیں بلکہ 2۔2 بار ہوا ہے۔

دس سے 25 ہزار روپئے ہوئے جمع: جتنے بھی لوگوں کو پیسے ملے ہیں ان کے اکاؤنٹ میں 10 ہزار یا25 ہزار روپئے تک کی رقم آئی ہے۔ یہ پیسے ان لوگوں کو ملے ہیں جن کا اکاؤنٹ یو کو بینک، یونائیٹیڈ بینک آف انڈیا اور ایس بی آئی میں ہے۔

ایس بی آئی سمیت ان 3 بینکوں کے کسٹمرس کے اکاؤنٹ میں آئے 25۔25 ہزار روپئے، لگی لمبی قطاریں

علامتی تصویر

Loading...

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بارے میں پوچھا گیا تو انہیں بھی اس کا کوئی اندازہ نہیں ہے۔ آپ کو بتادیں جب سے لوگوں کے اکاؤنٹ میں پیسے آئے ہیں بینک کے باہر لوگوں کی لمبی قطارلگ گئی ہیں۔ لوگوں کے اکاؤنٹ میں یہ پیسہ (این ای ایف ٹی ) کے ذریعے آرہا ہے۔

Loading...