finance ministry ratifies epfo pf alert provident fund account interest rate on epf ns– News18 Urdu

نوکری کرنے والوں کےلئےخوشخبری، اب پی ایف پرملے گا اتنا زیادہ انٹرسٹ

وزارت مالیات نے امپلائی پروویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف) کےلئے 8.65 فیصد کی شرح سود کو منظوری دے دی ہے۔ ای پی ایف اوکے 6 کروڑ افراد کو اس کا فائدہ ملے گا۔

Apr 26, 2019 07:29 PM IST | Updated on: Apr 26, 2019 07:31 PM IST

وزارت مالیات نے امپلائی پروویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف) کےلئے8.65 فیصد کی شرح سود کو منظوری دے دی ہے۔ ای پی ایف اوکے 6 کروڑافراد کواس کا فائدہ ملے گا۔ وزارت مالیات کےتحت آنے والی مالیاتی سروس محکمہ (ڈی ایف ایس) نےای پی ایف کے 19-2018 کے لئےاپنےارکان کو ای پی ایف پر8.65 فیصد شرح سود دینے کے فیصلہ پراپنی رضامندی دے دی ہے۔

محکمہ مالیاتی سروس نے ریٹائرمنٹ فنڈ کے مناسب انتظام سے متعلق کچھ شرائط کو پورا کرنے کی بنیاد پرای پی ایف اوکی تجویزکواپنی منظوری دے دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ فیصلہ فروری کے ماہ میں ہی کیا گیا تھا۔ ای پی ایف شرح سود میں تین سال کے بعد اضافہ کیا گیا ہے۔

نوکری کرنے والوں کےلئےخوشخبری، اب پی ایف پرملے گا اتنا زیادہ انٹرسٹ

علامتی تصویر

فروری میں ہوا تھا یہ فیصلہ

اس سے قبل فروری میں ای پی ایف اوکی فیصلہ لینے والا ادارہ سینٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز، جس کےچیئرمین لیبروزیرسنتوش گنگوارہیں، نے 19-2018 کے لئے ای پی ایف پرشرح سود بڑھا کر8.65 فیصدی کرنےکا فیصلہ لیا تھا۔

تین سال بعد ہوا اضافہ

ای پی ایف کی شرح سود میں تین سال بعد یہ اضافہ کیا گیا ہے۔ 18-2017 میں ای پی ایف پر شرح سود 8.55 فیصدی تھی۔ ای پی ایف اونے17-2016 میں شرح سود کوگھٹاکر8.65 فیصد کردیا تھا جو کہ 16-2015 میں 8.8 فیصد تھی۔  ای پی ایف کےاندازے کے مطابق شرح سود بڑھانےکے بعد تقریباً 151.67 کروڑروپئے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ وہیں اگراس کو8.7 فیصد کیا جاتا ہے تویہ 158 کروڑروپئے کا خسارہ ہوگا۔ اسی وجہ سےاس کو 8.65 فیصد مقررکیا گیا ہے۔

Loading...