know how to get cheapest petrol diesel na یہاں سے سستے میں خریدیں پٹرول۔ ڈیزل، ہو گا 700 روپئے سے زیادہ کا فائدہ– News18 Urdu

یہاں سے سستے میں خریدیں پٹرول۔ ڈیزل، ہو گا 700 روپئے سے زیادہ کا فائدہ

پٹرول۔ ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے درمیان آج ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتا رہے ہیں جس سے آپ بیحد کم قیمت میں پٹرول۔ ڈیزل خرید سکتے ہیں

Mar 06, 2019 10:36 AM IST | Updated on: Mar 06, 2019 10:39 AM IST

پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ عالمی بازار میں خام تیل کی بڑھتی قیمت کی وجہ سے تیل کمپنیوں کو مسلسل قیمت میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے درمیان آج ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتا رہے ہیں جس سے آپ بیحد کم قیمت میں پٹرول۔ ڈیزل خرید سکتے ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں ان طریقوں کے بارے میں۔

ڈیبٹ۔ کریڈٹ کارڈ پیمنٹ سے کر سکتے ہیں بچت: آج تقریبا ہر بینک اپنے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ پر فیول سرچارج کے طور پر چھوٹ دیتے ہیں۔ کئی بینک تو فیول خریدنے کے لئے خصوصی کارڈ بھی دیتے ہیں۔ ان کارڈس سے ادائیگی کرنے پر آپ کو پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں رعایت مل سکتی ہے۔ اس کے بارے میں آپ اپنے بینک سے جانکاری لے سکتے ہیں۔

یہاں سے سستے میں خریدیں پٹرول۔ ڈیزل، ہو گا 700 روپئے سے زیادہ کا فائدہ

علامتی تصویر

Loading...

موبیکک دے رہا ہے خاص آفر: اگر آپ موبیکک موبائل پیمنٹ والیٹ کا استعمال کرتے ہیں تو پٹرول۔ ڈیزل کی خریداری پر آپ کو 25 فی صد تک چھوٹ مل سکتی ہے۔  یہ چھوٹ آپ کو سپر کیش کے طور پر ملے گی۔ یہ چھوٹ زیادہ سے زیادہ 50 روپئے کی ہو گی۔  اس آفر کا فائدہ ماہ میں صرف ایک بار مل پائے گا۔ موبیکک کا یہ آفر صرف 31 مارچ تا جون 2019 تک ویلڈ ہے۔

بھیم ایپ کا کریں استعمال:  ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے کے لئے مودی حکومت نے بھیم ایپ لانچ کیا ہے۔ اس ایپ کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے حکومت ایک ماہ میں آپ کو 750 روپے تک کیش بیک دے رہی ہے۔ اگر آپ پٹرول۔ ڈیزل خریدتے وقت بھیم ایپ کا استعمال کرتے ہیں تو آپ بھی 750 روپئے کا کیش بیک پا سکتے ہیں۔ اگر آپ اس ایپ کو پہلی بار ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں تو اس کی پہلی ادائیگی پر آپ کو 51 روپئے کا فائدہ ملے گا۔ چاہے آپ 20 روپئے کا ہی پٹرول یا ڈیزل کیوں نہ خرید رہے ہوں۔

Loading...