لوک سبھا الیکشن نتائج 2019: این ڈی اے کو ملی اکثریت تو 40 ہزار پار کر جائے گا سینسیکس– News18 Urdu

لوک سبھا الیکشن نتائج 2019: این ڈی اے کو ملی اکثریت تو 40 ہزار پار کر جائے گا سینسیکس

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایگزٹ پول میں مرکز میں بر سر اقتدار قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے) کو اکثریت ملنے اور نریندر مودی کے دوبارہ وزیراعظم بننے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

May 23, 2019 07:58 AM IST | Updated on: May 23, 2019 07:58 AM IST

عام انتخابات کے لئے جمعرات کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے نتائج ایگزٹ پول کے مطابق آنے سے شیئر بازار میں زبردست تیزی آ سکتی ہے اور اس دوران سینسیکس کے 40 ہزار اور نفٹی کے 12 ہزار پہنچنے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایگزٹ پول میں مرکز میں بر سر اقتدار قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے) کو اکثریت ملنے اور نریندر مودی کے دوبارہ وزیراعظم بننے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ بعد ازاں سینسیکس میں تقریباً 1400 کے عدد کا اچھال آیا تھا اور سرمایہ کاروں کی پانچ لاکھ کروڑ روپیے سے زیادہ کی کمائی ہوئی تھی۔

لوک سبھا الیکشن نتائج 2019: این ڈی اے کو ملی اکثریت تو 40 ہزار پار کر جائے گا سینسیکس

علامتی تصویر

Loading...

بازار کا مطالعہ کرنے والی کمپنی ٹریڈنگ بیلس کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو افسر امت گپتا نے کہا ہے کہ ایگزٹ پول کے مطابق انتخابی نتائج آنے سے بی ایس ای کا 30 شیئروں والا سینیکسیکس انڈیکس 40 ہزار کی عدد اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 12 ہزار کی عدد کو پارکر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر انتخابی نتائج اس کے مطابق نہیں آیا تو نفٹی 11500 کی عدد تک پھسل سکتا ہے۔ سینسیکس بھی 37100 کی عدد کے سطح تک لڑھک سکتا ہے۔

Loading...