naresh goyal resigns from jet airways board of directors na مالی مسائل سے دوچار جیٹ ایرویز کے چیئرمین نریش گوئل اپنے عہدہ سے مستعفی– News18 Urdu

مالی مسائل سے دوچار جیٹ ایرویز کے چیئرمین نریش گوئل اپنے عہدہ سے مستعفی

جیٹ ایرویز پر ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا قرض ہے اور یہ پچھلے کافی عرصے سے مالی مشکلات سے دوچار ہے۔

Mar 25, 2019 06:09 PM IST | Updated on: Mar 25, 2019 06:12 PM IST

جیٹ ایرویز کے چیئرمین نریش گوئل اور ان کی اہلیہ انیتا گوئل نے آج پیر کو مالی مسائل سے دوچار اس ایئرلائنس کے بورڈ آف ڈائریکٹر سے استعفی د ے دیا ۔ یہ اطلاع ذرائع نے دی ہے۔ جیٹ ایر ویز پر ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا قرض ہے اور یہ پچھلے کافی عرصے سے مالی مشکلات سے دوچار ہے۔

جیٹ ایر ویز پر 26 بینکوں کا آٹھ ہزار کروڑ روپیہ واجب الادا ہے۔ ان بینکوں میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا‘ الہ آباد بینک‘ انڈین اوورسیز بینک‘ بینک آف انڈیا اور کنرا بینک شامل ہیں۔

مالی مسائل سے دوچار جیٹ ایرویز کے چیئرمین نریش گوئل اپنے عہدہ سے مستعفی

جیٹ ایرویز کے چیئرمین نریش گوئل

ایس بی آئی اور پنجاب نیشنل بینک جیٹ ایر ویز کو بحران سے نکالنے کے لئے مالی مدد دینے پر رضامند ہو گئے ہیں۔

سال 2013 میں ابوظبی کے اتحاد ایرویز نے جیٹ ایر ویز میں 600 ملین امریکی ڈالر کا سرمایہ لگایا تھا اور ایرلائنس کے 24 فیصد حصص ‘ لندن ہیتھرو میں تین سلاٹ اور جیٹ ایر ویز کے فریکوینٹ فلائر پروگرام کا بڑا حصہ خرید لیا تھا۔ اس مالی مدد سے جیٹ کو اپنے کچھ قرض ادا کرنے اور بڑھتی ہوئی گھریلو مسابقت کا مقابلہ کرنے میں مدد ملی تھی۔

Loading...

Loading...