پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمتیں ہوئیں جاری، جانیں کیا ہے آپ کے شہر میں نئی قیمت

نیوز ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق، لوک سبھا الیکشن کے آخری مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے لگیں۔

May 22, 2019 01:32 PM IST | Updated on: May 22, 2019 01:32 PM IST
پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمتیں ہوئیں جاری، جانیں کیا ہے آپ کے شہر میں نئی قیمت

علامتی تصویر

عام انتخابات کے نتائج سے ٹھیک ایک دن پہلے پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 71.17 روپئے ہے۔ وہیں، ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 66.2 روپئے فی لیٹر ہے۔ جبکہ، ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول خریدنے کے لئے 76.78 روپئے خرچ کرنے ہوں گے اور ڈیزل کے لئے 69.36 روپئے دینے ہوں گے۔

نیوز ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق، لوک سبھا الیکشن کے آخری مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے لگیں۔ منگل کو مسلسل دوسرے دن پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا تھا۔

تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول کی قیمت میں پھر پانچ پیسے کا اضافہ کیا تھا۔ وہیں، ڈیزل کی قیمت میں دہلی، ممبئی اور چنئی میں نو پیسے جبکہ کولکاتہ میں 10 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

Loading...

Loading...