آج فروخت ہو رہا ہے سال کا سب سے مہنگا خام تیل، جانیں، پٹرول ڈیزل کی قیمتوں پر کیا ہوا اثر– News18 Urdu

آج فروخت ہو رہا ہے سال کا سب سے مہنگا خام تیل، جانیں، پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں پر کیا ہوا اثر

دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 72.93 روپئے ہے۔ وہیں، ڈیزل کی قیمت 66.31 روپئے فی لیٹر ہے۔

Apr 18, 2019 10:51 AM IST | Updated on: Apr 18, 2019 10:54 AM IST

بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں تیزی مسلسل جاری ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت سال کی اعلیٰ ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سپلائی پر پہلے سے دباؤ تھا، وہیں، امریکہ میں بھی اسٹاک گر گیا ہے۔ اس کی وجہ سے بدھ کے روز خام تیل 72 ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ سپلائی اور مانگ کی موجودہ صورت حال بنی رہی تو یہ آگے 78 ڈالر تک مہنگا ہو سکتا ہے۔ اس کے باوجود پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 72.93 روپئے ہے۔ وہیں، ڈیزل کی قیمت 66.31 روپئے فی لیٹر ہے۔

آج فروخت ہو رہا ہے سال کا سب سے مہنگا خام تیل، جانیں، پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں پر کیا ہوا اثر

علامتی تصویر

دوسری طرف، کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 74.95 روپئے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول 78.50 روپئے فی لیٹر مل رہا ہے۔ چنئی میں پٹرول 75.69 روپئے فی لیٹر مل رہا ہے۔

Loading...