لوک سبھا الیکشن ختم ہوتے ہی بڑھ گئیں پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں، جانیں آج کی قیمت– News18 Urdu

لوک سبھا الیکشن ختم ہوتے ہی بڑھ گئیں پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں، جانیں آج کی قیمت

کموڈیٹی بازار کے جانکار بتاتے ہیں کہ بین اقوامی بازار میں خام تیل میں آئی حالیہ تیزی کے بعد اب پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی الحال راحت ملنے کی گنجائش نہیں ہے۔

May 20, 2019 12:23 PM IST | Updated on: May 20, 2019 12:23 PM IST

لوک سبھا الیکشن کے ساتویں و آخری مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے ٹھیک ایک دن بعد تیل کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرول دہلی اور ممبئی میں 9 پیسے، جبکہ کولکاتہ میں 8 پیسے اور چنئی میں 10 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت دہلی اور کولکاتہ میں 15 پیسے جبکہ ممبئی اور چنئی میں 16 پیسے فی لیٹر بڑھ گئی ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اتوار کے روز کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ کموڈیٹی بازار کے جانکار بتاتے ہیں کہ بین اقوامی بازار میں خام تیل میں آئی حالیہ تیزی کے بعد اب پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی الحال راحت ملنے کی گنجائش نہیں ہے۔

لوک سبھا الیکشن ختم ہوتے ہی بڑھ گئیں پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں، جانیں آج کی قیمت

علامتی تصویر: فوٹو پی ٹی آئی۔

Loading...

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، پیر کے روز دہلی، کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بڑھ کر بالترتیب 71.12 روپئے، 73.19 روپئے، 76.73 روپئے اور 73.82 روپئے فی لیٹر ہو گئی۔ وہیں، ڈیزل کی قیمت بھی چاروں بڑے شہروں میں بڑھ کر بالترتیب 66.11 روپئے، 67.86 روپئے، 69.27 روپئے اور 69.88 روپئے فی لیٹر ہو چکی ہے۔

Loading...