Petrol Diesel price increased on febraury 18 know today s rates in delhi mumbai na پٹرول۔ ڈیزل آج اتنے پیسے تک ہوا مہنگا! جانیں کیوں بڑھ رہی ہے قیمت– News18 Urdu

پٹرول۔ ڈیزل آج اتنے پیسے تک ہوا مہنگا! جانیں کیوں بڑھ رہی ہے قیمت

ماہرین کا خیال ہے کہ اگر قیمتیں بڑھتی رہیں تو پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں تیزی کا رخ پھر سے بن سکتا ہے۔

Feb 18, 2019 12:00 PM IST | Updated on: Feb 18, 2019 12:00 PM IST

ہفتے کے پہلے دن پھر سے پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ درج ہوا ہے۔ وہیں، ڈیزل کی قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

بتا دیں کہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتیں دوبارہ بڑھنے لگی ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ میں خام تیل کی قیمت تقریبا 8 فی صدی تک بڑھ گئی ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمتیں تین ماہ کی اونچائی 64 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہیں۔

پٹرول۔ ڈیزل آج اتنے پیسے تک ہوا مہنگا! جانیں کیوں بڑھ رہی ہے قیمت

علامتی تصویر

ماہرین کا خیال ہے کہ اگر قیمتیں بڑھتی رہیں تو پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں تیزی کا رخ پھر سے بن سکتا ہے اور موجودہ سطح سے قیمت 3 روپئے تک بڑھ سکتی ہے۔

آج کی نئی قیمتیں

دلی

پٹرول: 70.91 روپئے فی لیٹر

ڈیزل: 66.11 روپئے فی لیٹر

ممبئی

پٹرول: 76.54 روپئے فی لیٹر

ڈیزل: 69.23 روپئے فی لیٹر