petrol diesel price increased on march 4 na پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ، ممبئی میں پٹرول کی قیمت 77 روپئے سے متجاوز– News18 Urdu

پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ، ممبئی میں پٹرول کی قیمت 77 روپئے سے متجاوز

قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 72.17 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے تو وہیں ڈیزل کی قیمت بھی بڑھ کر 67.54 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Mar 04, 2019 11:02 AM IST | Updated on: Mar 04, 2019 11:03 AM IST

پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کے روز بھی پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ پیر کو پٹرول کی قیمت میں 10 پیسے تو وہیں ڈیزل کی قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول کی قیمت  72.17 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے تو وہیں ڈیزل کی قیمت بھی بڑھ کر 67.54 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ، ممبئی میں پٹرول کی قیمت 77 روپئے سے متجاوز

فائل فوٹو

Loading...

قیمت بڑھنے کے پیچھے یہ ہے وجہ

بتا دیں کہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتیں دوبارہ بڑھ رہی ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ میں خام تیل کی قیمت تقریبا 8 فی صد تک بڑھ گئی ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمتیں تین ماہ کی اونچائی 64 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔ وہیں، دنیا کی بڑی ریسرچ فرم گولڈ مین ساکس نے اپنی تازہ ترین تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ سال 2019 کی شروعات سے ہی اوپیک (خام تیل برآمد کرنے والے ممالک) ممالک نے پیداوار کم کر دی ہے۔

دہلی

پٹرول: 72.17 روپئے فی لیٹر

ڈیزل: 67.54 روپئے فی لیٹر

ممبئی

پٹرول: 77.80 روپئے فی لیٹر

ڈیزل: 70.76 روپئے فی لیٹر

Loading...