پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت سے عام آدمی کو آج بھی نہیں ملی راحت، جانیں نئی ​​قیمت– News18 Urdu

پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت سے عام آدمی کو آج بھی نہیں ملی راحت، جانیں نئی ​​قیمت

انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں تیزی آئی ہے۔ اسی لئے گھریلو سطح پر بھی پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

May 27, 2019 11:01 AM IST | Updated on: May 27, 2019 11:01 AM IST

پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ آج مسلسل 9 ویں دن تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 14 اور 7 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے 9 دنوں میں پٹرول کی قیمت میں 74 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 68 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ آج ہی کی بات کریں تو پٹرول 10 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، جمعرات کو دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول کے لئے گاہکوں کو بالترتیب 71.77 روپئے، 77.38 روپئے، 73.83 روپئے اور 74.50 روپئے فی لیٹر ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔ وہیں، چاروں شہروں میں گاہکوں کو ڈیزل کے لئے 66.64 روپئے، 69.83 روپئے، 68.40 روپئے اور 70.45 روپئے فی لیٹر دینے پڑ رہے ہیں۔

پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت سے عام آدمی کو آج بھی نہیں ملی راحت، جانیں نئی ​​قیمت

علامتی تصویر

Loading...

انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں تیزی آئی ہے۔ اسی لئے گھریلو سطح پر بھی پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Loading...