petrol diesel prices increased on febraury 25 na پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت میں مسلسل پانچویں دن اضافہ، جانیں آج کی قیمت– News18 Urdu

پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت میں مسلسل پانچویں دن اضافہ، جانیں آج کی قیمت

بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتیں دوبارہ بڑھ رہی ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ میں خام تیل کی قیمت تقریبا 8 فی صد تک بڑھ گئی ہے

Feb 25, 2019 12:39 PM IST | Updated on: Feb 25, 2019 12:39 PM IST

پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پیر کے روز پٹرول کی قیمت میں 14-16 پیسے کا اضافہ دیکھنے کو ملا تو وہیں، ڈیزل کی قیمت بھی 16-17 پیسے بڑھی ہے۔

پٹرول کی قیمت 71.57 روپئے فی لیٹر درج کی گئی ہے۔ تو ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ ہو کر اس کی قیمت 66.80 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت میں مسلسل پانچویں دن اضافہ، جانیں آج کی قیمت

علامتی تصویر

قیمت بڑھنے کے پیچھے یہ ہے وجہ

بتا دیں کہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتیں دوبارہ بڑھ رہی ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ میں خام تیل کی قیمت تقریبا 8 فی صد تک بڑھ گئی ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمتیں تین ماہ کی اونچائی 64 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔ وہیں، دنیا کی بڑی ریسرچ فرم گولڈ مین ساکس نے اپنی تازہ ترین تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ سال 2019 کی شروعات سے ہی اوپیک (خام تیل برآمد کرنے والے ممالک) ممالک نے پیداوار کم کر دی ہے۔