reliance industries profits rs 10360 crore in q4 ns– News18 Urdu

ریلائنس انڈسٹریزکوکوارٹر4 میں 10,362کروڑکا منافع، جیوکےصارفین کی تعداد 30 کروڑسے اوپر

مالی سال 2019 کی چوتھی سہ ماہی میں ریلائنس انڈسٹریز کا منافع 10,362 کروڑ روپئے رہا۔ وہیں مالی سال 2019 کی چوتھی سہ ماہی میں آر آئی ایل کی آمدنی 1.20 لاکھ کروڑ روپئے سے بڑھ کر1.38 لاکھ کروڑ روپئے ہوگئی ہے۔

Apr 19, 2019 05:21 PM IST | Updated on: Apr 19, 2019 05:32 PM IST

ریلائنس انڈسٹریز(آرآئی ایل) نے جنوری - مارچ سہ ماہی کےنتیجے جاری کردیئے ہیں۔ ریلائنس انڈسٹریز (آرآئی ایل) کی چوتھی سہ ماہی کےنتیجے شانداررہے ہیں۔ مالی سال 2019 کی چوتھی سہ ماہی میں ریلائنس انڈسٹریزکا کنسولیڈیٹیڈ منافع 10,362 کروڑروپئے رہا۔

یہ گزشتہ مالی سال کے مقابلےاس سہ ماہی میں ہوئے 9,438 کروڑروپئے کےمنافع سے 9.8  فیصد زیادہ ہے۔ اس کی وجہ رٹیل اورٹیلی کام بزنس سے ریوینیواچھا رہا۔ وہیں جیونے جنوری - مارچ کے دوران 840 کروڑروپئے کا منافع درج کیا۔

ریلائنس انڈسٹریزکوکوارٹر4 میں 10,362کروڑکا منافع، جیوکےصارفین کی تعداد 30 کروڑسے اوپر

آمدنی بڑھ 1.38 لاکھ کروڑ روپئے

مالی سال 2019 کی چوتھی سہ ماہی میں آرای ایل کی آمدنی 1.20 لاکھ کروڑروپئے سے بڑھ کر1.38 لاکھ کروڑروپئے ہوگئی ہے۔ کمپنی کا ای بی آئی ٹی ڈی اے 20832 کروڑ روپئےاورمارجن 15.02 فیصد رہا۔ آرآئی ایل کا کوارٹر4 گراس ریفائننگ مارجن 8.20 ڈالر/ بی بی ایل رہا۔ چوتھی سہ ماہی میں آرآئی ایل کوآئل ریفائننگ اورپیٹروکیمیکل سیگمنٹ میں کمزورریوینیوکا سامنا کرنا پڑا۔

RIL-Results

ریلائنس جیو کو840 کروڑ کا منافع

مالی سال 2019 کی چوتھی سہ ماہی میں ریلائنس جیوکا منافع 64.70 فیصدی بڑھ کر840 کروڑروپئے رہا، جوگزشتہ سال کی مدت میں 510 کروڑروپئے تھا۔ جنوری - مارچ کے دوران جیوکا ریوینیو11,106 کروڑروپئے، ای بی آئی ٹی ڈی اے4,329  کروڑروپئے اور مارجن 39 فیصدی رہا۔ پورے مالی سال 19-2018 میں جیونے2,964 کروڑروپئےکا نیٹ پرافٹ درج کیا۔ جیوکا کوارٹر4 اوسط ریوینیوفی صارف (اے آرپی یو) 126.20 روپئےرہا۔ ریلائنس جیونے اپنے آپریٹنگ کے ڈھائی سال میں 300 ملین صارفین کا اعدادوشمارپارکرلیا ہے۔

مالیاتی نتائج پرتبصرہ کرتےہوئے ریلائنس کےچیئرمین اورایم ڈی مکیش امبانی نےکہا کہ  مالی سال 2019 میں ہم نے کئی بڑی حصولیابیاں حاصل کیں اورکمپنی کومستبقل کا ریلائنس بنانےکی سمت میں کئی قابل ذکرکوششیں کیں۔ ریلائنس رٹیل ایک لاکھ کروڑ روپئے کی آمدنی کےاعدادوشمارکوپارکرگیا، جیوکے30 کروڑسےزیادہ صارفین ہوچکے ہیں اورہمارے پیٹرو کیمیکلس کےکاروبارنےاب تک کی سب سے زیادہ کمائی کی ہے۔ ساتھ ہی ریلائنس انڈسٹریز نے بہترنتائج کی وجہ سے 6.5 روپئے فی شیئرڈیوڈنڈ دینےکا اعلان کیا ہے۔

ڈسکلمیر: نیوز18اردو ڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریزکی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسمنٹ لمیٹیڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انوسٹمنٹ لمیٹیڈ کا مالکانہ حق ریلائنس انڈسٹریزکے پاس ہی ہے۔