you can earn 3 lakh rupees in 3 months by doing tulsi farming na صرف 15 ہزار روپئے لگا کر 3 ماہ میں کمائیں 3 لاکھ روپئے، جانیں کیا ہے کاروبار– News18 Urdu

صرف 15 ہزار روپئے لگا کر 3 ماہ میں کمائیں 3 لاکھ روپئے، جانیں کیا ہے کاروبار

میڈیسنل پلانٹ کی کھیتی کے لئے نہ تو لمبے چوڑے فارم کی ضرورت ہے اور نہ ہی سرمایہ کاری کی۔

Apr 09, 2019 10:59 AM IST | Updated on: Apr 09, 2019 10:59 AM IST

قدرتی مصنوعات اور میڈیسین کا بازار اتنا بڑا ہے کہ اس میں لگنے والے قدرتی مصنوعات ہمیشہ مانگ میں رہتے ہیں تو کیوں نہ میڈیسنل پلانٹ کی کھیتی کے بزنس میں ہاتھ آزمایا جائے۔ اس میں لاگت تو کم ہے ہی اور طویل وقت تک کمائی بھی یقینی ہوتی ہے۔ میڈیسنل پلانٹ کی کھیتی کے لئے نہ تو لمبے چوڑے فارم کی ضرورت ہے اور نہ ہی سرمایہ کاری کی۔ اس فارمنگ کے لئے اپنے کھیت بونے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ اسے آپ کنٹریکٹ پر بھی لے سکتے ہیں۔

آج کل کئی کمپنیاں ڈرگس کی کھیتی کرا رہی ہیں۔ ان کی کھیتی شروع کرنے کے لئے آپ کو کچھ ہزار روپئے خرچ کرنے ہوں گے۔ لیکن کمائی لاکھوں میں ہوتی ہے۔ زیادہ تر ہربل پلانٹ جیسے تلسی، آرٹیمیسیا ایننوا، ملیٹھی ، ایلوویرا وغیرہ بہت کم وقت میں تیار ہو جاتے ہیں۔ ان میں سے کچھ پودوں کو چھوٹے چھوٹے سے گملوں میں بھی اگائے جا سکتے ہیں۔ ان کی کھیتی شروع کرنے کے لئے آپ کو کچھ ہزار روپئے ہی خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن کمائی لاکھوں میں ہوتی ہے۔ ان دنوں کئی ایسی دوا کمپنیاں ملک میں ہیں جو فصل خریدنے تک کا کنٹریکٹ کرتی ہیں جس سے کمائی یقینی ہو جاتی ہے۔

صرف 15 ہزار روپئے لگا کر 3 ماہ میں کمائیں 3 لاکھ روپئے، جانیں کیا ہے کاروبار

تین مہینے میں تین لاکھ روپئے کی کمائی

عام طور پر تلسی کو مذہبی معاملوں سے جوڑ کر دیکھا جاتا ہےلیکن میڈیسنل خوبی والی تلسی کی کھیتی سے کمائی کی جا سکتی ہے۔ تلسی کی کئی اقسام ہوتی ہیں جن سے یوزینول اور میتھائل سینامیٹ ہوتا ہے۔ ان کے استعمال سے کینسر جیسی سنگین بیماریوں کی دوائیں بنائی جاتی ہیں۔ ایک ہیکٹئیر پر تلسی اگانے میں صرف پندرہ ہزار روپئے خرچ ہوتے ہیں لیکن تین مہینے بعد ہی یہ فصل تقریبا تین لاکھ روپئے تک فروخت ہو جاتی ہے۔

تلسی کی کھیتی بھی پتنجلی، ڈابر اور ویدھ ناتھ وغیرہ آیوروید دوائیں بنانے والی کمپنیاں کنٹریکٹ فارمنگ کرا رہی ہیں جو فصل کو اپنے ذریعہ سے ہی خریدتی ہیں۔ تلسی کے بیج اور تیل کا بڑا بازار ہے۔ ہر دن نئی قیمت پر تیل اور تلسی کے بیج بیچے جاتے ہیں۔

Loading...