بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے متعدد رہنما زیر حراست

Oct 10, 2017 02:52 PM IST | Updated on: Oct 10, 2017 02:52 PM IST

ڈھاکہ۔  بنگلہ دیش کی پولیس نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے الزام میں بنگلہ دیش کی سب سے بڑی جماعت (جماعت اسلامی) کے متعدد رہنماؤں کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے سربراہ مقبول احمد اور جنرل سیکریٹری شفیق الرحمن سمیت 8 رہنماؤں کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا ۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ ان رہنماؤں کو دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور اس کی منصوبہ بندی کے لئے میٹنگ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے متعدد رہنما زیر حراست

بنگلہ دیش میں احتجاج کا ایک منظر: فائل فوٹو۔

جماعت اسلامی نے ایک بیان جاری کرکے ان الزامات کی تردید کی ہے اور اس کے خلاف آج مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جس میٹنگ کی بات کی جا رہی ہے وہ ایک غیررسمی ملاقات تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اقتدار پر قابض رہنے کے لئے ہمارے بے گناہ حامیوں کو حراست میں لے کر ہراساں کر رہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز