برازیل کی جیل میں تشدد کے دوران کم از کم 50 افراد ہلاک

Jan 03, 2017 09:43 AM IST | Updated on: Jan 03, 2017 09:43 AM IST

برازیلیا۔  برازیل میں ماناؤس کے جنگلوں کے شہر آمیزن میں واقع ایک جیل میں قیدیوں کے مابین خونریز تشدد کے دوران کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک برازیلی سیکورٹی افسر نے گلوبو ٹی وی نٹ ورک کو آج یہ اطلاع دی۔ ریاست کی سیکورٹی کے سربراہ سرجیو فونٹیس نے بتایا کہ انہیں اس تشدد میں اور زیادہ لوگوں کے مارے جانے کا اندیشہ ہے۔

واضح رہے کہ برازیل میں جیلوں کی حالت بہت خراب ہے اور یہاں کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی رکھے جاتے ہیں جس کی وجہ سے تشدد کے واقعات پیش آنا عام بات ہیں۔

برازیل کی جیل میں تشدد کے دوران کم از کم 50 افراد ہلاک

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز