دنیا بھر میں اب بھی چھ کروڑ سے زائد پناہ گزین: اقوام متحدہ کی رپورٹ

Jun 20, 2017 10:18 AM IST | Updated on: Jun 20, 2017 10:18 AM IST

اقوام متحدہ ۔ اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا میں اب بھی چھ کروڑ سے زیادہ ایسے لوگ ہیں جو پناہ گزین کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں کے معاملات سے متعلق ادارے کے ہائی کمشنر فیلیپو گرانڈی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ سال پناہ گزینوں کی تعداد تقریبا سال 2015 کے مقابلے تین لاکھ زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں تقریبا 6.5 کروڑ افراد ایسے ہیں جو پناہ گزین ہیں۔ ادارے نے کہا، "ایسا لگتا ہے کہ دنیا میں امن بہت کم ہے۔ آپ پرانے تنازعات پر غور کریں گے اور نئے تنازعات آپ کے سامنے نظر آئیں گے۔ یہ دونوں ہی لوگوں کو پناہ گزین کے زمرے میں لاتے ہیں۔ یہی مسئلہ لوگوں كو گھر چھوڑنے کے لئے مجبور کرتا ہے۔ "

ہائی کمشنر مسٹر گرانڈی کا خیال ہے کہ گزشتہ سال جنوبی سوڈان میں تشدد بھڑکنے کے بعد کچھ تین لاکھ 40 ہزار لوگ پڑوسی ملک یوگنڈا چلے آئے تھے۔ سوڈان میں تقریبا 25 لاکھ لوگ پناہ گزین ہیں۔ اس کے علاوہ شام میں خانہ جنگی کے دوران فرار ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنگین بحران ہے جس سے نمٹنے کی پوری کوشش کی جانی چاہئے۔

دنیا بھر میں اب بھی چھ کروڑ سے زائد پناہ گزین: اقوام متحدہ کی رپورٹ

اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں کے معاملات سے متعلق ادارے کے ہائی کمشنر فیلیپو گرانڈي نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ سال پناہ گزینوں کی تعداد تقریبا سال 2015 کے مقابلے تین لاکھ زیادہ ہے : تصویر، نیوز ۱۸ ڈاٹ کام

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز