افغانستان، پاکستان میں شدید برفباری سے دس سے زیادہ افراد ہلاک

Feb 05, 2017 09:13 PM IST | Updated on: Feb 05, 2017 09:13 PM IST

کابل۔  افغانستان اور پاکستان کے کچھ حصوں میں شدیدبرفباری کی وجہ سے دس سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی اور کچھ بڑی قومی شاہراہ بند ہیں۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی شدید برفباری کی وجہ سے سرکاری دفاتر کو بند کرنا پڑا۔ شمالی افغانستان کے بدخشاں صوبے میں گزشتہ دو دن سے برفباری میں 19 افراد ہلاک اور 17 دیگر زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ کئی مکانوں کی چھتیں منہدم ہو گئیں اور كئی سڑک حادثات ہوئےہیں۔

برفباری کی وجہ سے بدخشاں صوبے کے کم از کم 12 اضلاع کا دیگر حصوں سے رابطہ مکمل طور پرٹوٹ گیا ہے۔ ان علاقوں کی سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

افغانستان، پاکستان میں شدید برفباری سے دس سے زیادہ افراد ہلاک

رائٹرز

وہیں شمالی پاکستان کے چترال ضلع کے افسر سید مغفرت شاہ نے کہا کہ ضلع میں شدید برفباری کی وجہ سے کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے جس میں کچھ بچے بھی شامل ہیں۔ برفباری کی وجہ سے تباہ ہوئے گھروں میں اب بھی 18 لوگ پھنسے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ راحت اور بچاؤ اہلکاروں نے نو لاشوں کو نکال لیا اور دیگر لوگوں کی تلاش جاری ہے۔

برفباری کی وجہ سے کابل-قندھار شاہراہ سمیت افغانستان کے بڑے راستے برف سے ڈھک گئے ہیں۔غزنی صوبے کے ایک ترجمان جاوید سالانگي نے بتایا کہ پولیس اور راحت کارکنان نے پھنسی ہوئی قریب 250 کاروں اور بسوں کو نکالا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز