بنگلہ دیش : کیمپوں میں مقیم تقریباً 3 لاکھ 40 ہزارروہنگیائی بچوں کی حالت بے حد ابتر: اقوام متحدہ چائلڈ فنڈ

Oct 20, 2017 12:14 PM IST | Updated on: Oct 20, 2017 12:14 PM IST

جنیوا: اقوام متحدہ چائلڈ فنڈ (یونیسیف) نے آج کہا کہ بنگلہ دیش کے کیمپوں میں رہ رہے تقریباً 3.40ہزارروہنگیائی بچوں کی حالت بے حد ابتر ہے کیونکہ انہیں پوری خوراک ،صاف پانی اورہیلتھ سہولیات نہیں پارہی ہیں۔ یونیسیف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ میانمار سے جان بچاکر ہر ہفتہ 12ہزار سے زائد بچے بنگلہ دیش پہنچ رہے ہیں جو ابھی بھی مظالم سے گھبرائے ہوئے ہیں۔

یونیسیف کے ایک افسر سائمن انگرام نے کہا کہ یہ بحران تصوراتی نہیں اور نہ ہی جلد ختم ہونے والا ہے۔ قابل غور ہے کہ صوبہ رخائن میں 25اگست سے جاری تشدد کے سبب تقریباً چھ لاکھ روہنگیائی اقلیت اپنی جان بچاکر بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔اقوام متحدہ نے روہنگیا کے خلاف کارروائی کو نسلی تشدد قرار دیا ہے۔

بنگلہ دیش : کیمپوں میں مقیم تقریباً 3 لاکھ 40 ہزارروہنگیائی بچوں کی حالت بے حد ابتر: اقوام متحدہ چائلڈ فنڈ

روہنگیا پناہ گزینوں کے ایک گروپ کی فائل فوٹو: رائٹرز۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز