مصر : مسجد پر وحشیانہ حملہ کے بعد دہشت گردوں کے خلاف فوج کا کریک ڈاون جاری ، بمباری میں 30 ہلاک

Nov 26, 2017 01:15 PM IST | Updated on: Nov 26, 2017 01:15 PM IST

قاہرہ: مصر میں مسجد پر حملے کے بعد فوج کی بھرپور کارروائی، دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری میں 30 ہلاک ہوگئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی کارروائی میں گزشتہ روز مسجد پر حملے میں استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی صوبے سینائی کی مسجد پر دہشت گرد حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 305 ہوگئی ،جن میں 27 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 128 زخمی ہوئے ہیں۔

مصر کے پبلک پراسکیوٹر دفتر سے جاری بیان کے مطابق سینائی کی مسجد پر حملےمیں ملوث دہشت گرد وں کی تعداد 25سے 30کے درمیان تھی اور وہ داعش کے جھنڈے لئے ہوئے تھے، جس کے بعد مصر میں 3 دن کے سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔جاں بحق افراد کے لوا حقین اور زخمیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے پیرس کے ایفل ٹاور کی روشنیاں گل کر دی گئیں ۔

مصر : مسجد پر وحشیانہ حملہ کے بعد دہشت گردوں کے خلاف فوج کا کریک ڈاون جاری ، بمباری میں 30 ہلاک

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز