ماں نے بچوں کو بچانے کی کوشش میں اپنی جان کی بازی لگا دی

واشنگٹن۔ امریکہ کے چرچ میں اتوار کے روزہوئی فائرنگ میں ایک ماں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے اپنے بچوں کے لئے خود اپنی قربانی دے دی۔

Nov 07, 2017 05:16 PM IST | Updated on: Nov 07, 2017 05:32 PM IST

واشنگٹن۔ امریکہ کے چرچ میں اتوار کے روزہوئی فائرنگ میں ایک ماں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے اپنے بچوں کے لئے خود اپنی قربانی دے دی۔ اس ماں نے اپنے پانچ سال کے بیٹے اور ایک بیٹی کو نئی زندگی دے دی۔ ایک خاندانی دوست کی طرف سے فیس بک پر شیئر کی گئی اطلاعات کے مطابق امریکہ کے سدرلینڈ اسپرنگس فرسٹ بیپٹسٹ چرچ میں ہوئی فائرنگ کے دوران جان وارڈ نام کی خاتون نے اپنی 9سال کی بیٹی ریهاننا کو دھکا دے کر فرش پرگرا دیا اور پھر اس نے اپنے تین بچوں کو گلے سے لگا لیا یعنی ان تینوں کو خود سے ڈھانپ لیا۔

وونڈاگیریک ا سمتھ نے فیس بک پر لکھا ہے کہ ریهاننا نے بتایا، "مجھے گولی نہیں لگی کیونکہ میں چھپ گئی تھی اور ماں نےا یملی، ریلینڈ اور بروک کو ڈھک لیا تھا۔ واضح رہے کہ چرچ میں ہوئی فائرنگ میں 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور اس واقعہ میں محترمہ جان وارڈ اور ان کی بیٹی بروک (5) کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی جبکہ بیٹی ایملی (7) کی ہسپتال میں موت ہوئی۔

ماں نے بچوں کو بچانے کی کوشش میں اپنی جان کی بازی لگا دی

دریں اثنا، محترمہ وارڈ کے بیٹے ریلینڈ کو پانچ گولیاں لگی ہیں اور وہ ہسپتال میں داخل ہے اور اس کی حالت بھی انتہائی نازک ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز