bollywood aishwarya rai bachchan and abhishek bachchan wedding anniversary abhishek share honeymoon photo on social media snm !ابھیشیک بچن نے شیئرکی ایشوریہ کی "ہنی مون" تصویر، 12 سالوں بعد بھی اتنی خوبصورت– News18 Urdu

!ابھیشیک بچن نے شیئرکی ایشوریہ کی "ہنی مون" تصویر، 12 سالوں بعد بھی اتنی خوبصورت

بالی ووڈ کے سب سے خوبصورت اور باعزت کپل مانے جانے والے ایشوریہ۔ابھیشیک کی شادی کو آج 12 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

Apr 20, 2019 05:28 PM IST | Updated on: Apr 20, 2019 06:22 PM IST

بالی ووڈ کے سب سے اسٹرانگ اور باعزت کپل مانے جانے والے ایشوریہ۔ابھیشیک کی شادی کو آج 12 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ دونوں اپنی  شادی کی 12ویں سالگرہ  منانے کیلئے مالدیپ پہنچے ہیں۔ یہاں پر وہ اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ چھٹیاں انجوائے کر رہے ہیں۔ ایک ۔دوسرے کا ساتھ 12 سالوں سے دیتے آرہے ایشوریہ۔ ابھیشیک اپنے اس خاص دن کو مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے سلیبریٹ کر رہے ہیں۔

مالدیپ سے دونوں ہی اپنی بیحد شاندار تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کرتے نظر آرہے ہیں۔

!ابھیشیک بچن نے شیئرکی ایشوریہ کی

ابھیشیک کے ذریعے شیئر کی گئی اس تصویر سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ ایشوریہ کے کس قدر دیوانے ہیں۔۔۔۔ ہوں بھی کیوں نہ، ایشوریہ ہیں ہی اتنی خوبصورت۔۔ 12 سال بعد بھی دونوں کا پیار پہلے کی طرح فریش ہے اور کیمسٹری اور بھی مضبوط ہوگئی ہے۔

ایشوریہ نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر دوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا۔۔ ' ہمارے خوبصورت ساتھ کی یہ تصویر۔۔ ہماری زندگی کی روشنی آرادھیا نے لی ہے۔  ڈھیر سارا پیار آرادھیا'۔ یعنی کی ایش۔ ابھیشیک کی یہ پیاری سی تصویر بیٹی آرادھیا نے کھینچی ہے۔ فینس اس تصویر پر دونوں کو مبارکباد پیش کرتے نظر آرہے ہیں۔