ہندو لڑکی سے شادی کرنے پر ایس پی لیڈر ابواعظمی کے بیٹے فرحان کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی– News18 Urdu

ہندو لڑکی سے شادی کرنے پر ایس پی لیڈر ابواعظمی کے بیٹے فرحان کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی

سماجوادی پارٹی کے لیڈر ابو اعظمی کے بیٹے اور بالی ووڈ اداکارہ عائشہ ٹاكيہ کے شوہر فرحان اعظمی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

Jul 27, 2017 11:54 PM IST | Updated on: Jul 27, 2017 11:54 PM IST

ممبئی : سماجوادی پارٹی کے لیڈر ابو اعظمی کے بیٹے اور بالی ووڈ اداکارہ عائشہ ٹاكيہ کے شوہر فرحان اعظمی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ فرحان کو فون پر دھمکیاں دینے والے شخص کا کہنا ہے کہ اس نے ایک ہندو لڑکی سے شادی کی ہے ، اس لئے ان کی جان لے لی جائے گی۔

فرحان نے اس سلسلہ میں ایک ایف آئی آر بھی درج کرا دی ہے۔ پولیس نے جانچ شروع کر دی ہے۔ اپنی شکایت میں فرحان نے بتایا کہ 'فون کرنے والے نے کہا کہ تم نے ایک ہندو لڑکی سے شادی کی ہے اس لئے تمہیں انجام بھگتنا پڑے گا۔

ہندو لڑکی سے شادی کرنے پر ایس پی لیڈر ابواعظمی کے بیٹے فرحان کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی

ساتھ ہی فون کرنے والے کا کہنا ہے کہ وہ ہندو سینا سے تعلق رکھتا ہے۔ ان کا خاندان سینا کے نشانے پر ہے اور وہ ان کو قتل کردیں گے۔فرحان نے اپنی کالز کا ریکارڈ بھی پولیس کے حوالے کردی ہے۔ پولیس نے کال ریکارڈز کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔ فرحان نے اپنی ایف آئی آر کی کاپی ٹویٹر پر بھی شیئر کی ۔

Loading...