azam khan khaki underwear statement controversy bollywood swara bhaskar angry reaction jaya prada snm اعظم خان کے 'خاکی انڈرویئر' والے کمینٹ پر بھڑکیں اداکارہ سورا بھاسکر، کہی ایسی بات– News18 Urdu

اعظم خان کے 'خاکی انڈرویئر' والے کمینٹ پر بھڑکیں اداکارہ سورا بھاسکر، کہی ایسی بات

حال ہی میں اعظم خان کے اس بیان پر اداکارہ سورا بھاسکر بری طرح ناراض ہوگئی ہیں۔انہوں نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے۔

Apr 19, 2019 08:49 AM IST | Updated on: Apr 19, 2019 08:50 AM IST

ان  دنوں  ملک  بھر  میں  سیاسی  ماحول  چل  رہا  ہے۔  ظاہر ہے کمینٹ بازی اور بیان بازی کا دور بھی جاری ہے۔ حال ہی میں ایس لیڈر اعظم خان نے ایک اجلاس کے دوران جیا پردا پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا تھا کہ 'جن کو انگلی پکڑ کر ہم رامپور لائے، 10 سال اپنی نمائندگی کرائی تھی ان کی اسؒیت سمجھنے میں 17 برس لگ گئے۔ میں تو 17 دن میں پہچان گیا تھا کہ ان کے نیچے کا انڈر ویئرخاکی رنگ کا ہے' حالانکہ انہوں نے اپنے اس پورے بیان کے دوران جیا پردا کا نام کہیں نہیں لیاتھا۔ ان کے اس بیان پر زبردست ہنگامہ ہورہا ہے۔

حال ہی میں اعظم خان کے اس بیان پر اداکارہ سورا بھاسکر بری طرح ناراض ہوگئی ہیں۔انہوں نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا 'میں معافی مانگنا چاہوں گی اگر میں مصروف ہونے کی وجہ سے اس پر کوئی رد عمل نہیں دے پائی لیکن اعظم خان کے ذریعے دیا گیا 'خاکی انڈر ویئر' والا بیان بیہودہ ہے اور قابل مذمت ہے"َ۔  سورا  بھاسکر  کے  اسٹویٹ  پر  ان  کے  فالوورس  نے  بھی  اعظم  خان  کھری  کھوٹی  سنائی ہے۔

اعظم خان کے 'خاکی انڈرویئر'  والے  کمینٹ  پر  بھڑکیں اداکارہ سورا بھاسکر،  کہی ایسی  بات

اداکارہ سورا بھاسکر ۔ فوٹو : پی ٹی آئی ۔