چرچا میں آیا کاجل راگھوانی کے ساتھ پون سنگھ کا یہ رومانٹک ویڈیو

دوسری طرف کاجل راگھوانی کے ساتھ ان کا رومانٹک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ بھوجوپوری فلم 'میں نے ان کو سجن چن لیا 'کا مشہور گانا 'چل چلا رانی ریہرسل کرادی'کافی پسند کیے گئے نغموں میں سے ایک ہے

Aug 16, 2019 01:35 PM IST | Updated on: Aug 16, 2019 01:35 PM IST
چرچا میں آیا کاجل راگھوانی کے ساتھ پون سنگھ کا یہ رومانٹک ویڈیو

پون سنگھ اور کاجل راگھوانی رومانٹک ویڈیووائرل۔(تصویر:ویڈیو کا اسکرین شاٹ)۔

بھوجپوری سنیما میں اداکار پون سنگھ ان دنوں کافی چرچا میں ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ اکشرا سنگھ نے پون سنگھ اور ان کے کنبے کے خلاف ملاڈ کے مالوانی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی۔ اس میں اکشرا سنگھ نے پون اور اس کی فیملی پر دھمکی دینے کا الزام لگایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پون سنگھ کے دوستوں پر سوشل میڈیا پر ان کے خلاف فحش اور بھدے کمینٹ کرنے کا الزام بھی لگایا۔ ایسے میں بھوجپوری کی سب سے مشہور جوڑی تنازعوں کے چلتے سرخیوں میں چھائے ہوئی ہے۔

ایسے میں جہاں ایک طرف اکشرا کی جانب سے لگائے گئے الزاموں کے سبب پون سنگھ چرچا میں بنے ہوئےہیں وہیں دوسری طرف کاجل راگھوانی کے ساتھ ان کا رومانٹک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ بھوجوپوری فلم 'میں نے ان کو سجن چن لیا 'کا مشہور گانا 'چل چلا رانی ریہرسل کرادی'کافی  پسند کیے گئے نغموں میں سے ایک ہے۔

Loading...

Loading...