bolllywood-salman-khan-kiren-rijiju-and-arunachal-pradesh-cm-kick-off-mechuka-adventure-festival-by-cycling, اروناچل کی قدرتی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے سلمان نے ریاست میں آئندہ فلم کو شوٹ کئے جانے کا وعدہ کیا– News18 Urdu

سلمان خان نے کیوں چلائی 10 کلومیٹر تک سائیکل، دیکھیں ویڈیو

اروناچل کی قدرتی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے سلمان نے ریاست میں آئندہ فلم کو شوٹ کئے جانے کا وعدہ کیا

Nov 23, 2018 08:58 AM IST | Updated on: Nov 23, 2018 10:01 AM IST

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اروناچل پردیش کے وزیر اعلی پیما کھانڈو اور مرکزی وزیر کرن رجیجو کی موجودگی میں میچوکا میں ایڈوینچر فیسٹول کے چھٹے ایڈیشن کا جمعرات کے روز افتتاح کیا۔ اس موقع پر بالی ووڈ کے دبنگ خان نے وزیر اعلی اور رجیجو کے ساتھ 10 کلومیٹر تک سائیکل بھی چلائی۔

اروناچل کی قدرتی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے سلمان نے ریاست میں آئندہ فلم کو شوٹ کئے جانے کا وعدہ کیا۔ فیسٹیول میں سلمان خان اروناچل پردیش کے روایتی لباس میں نظر آئے۔ ہر دل عزیز اداکار کو دیکھنے کے لئے مداحوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔

سلمان خان نے کیوں چلائی 10 کلومیٹر تک سائیکل، دیکھیں ویڈیو

سلمان خان

Loading...

آپ کو بتا دیں کہ سلمان خان کے ساتھ اروناچل پردیش کے اداکار مارٹن رے نے فلم ٹیوب لائٹ میں کام کیا ہے جس کے بعد سے سلمان کو شمال مشرق سے کافی محبت ہو گئی ہے۔

Loading...