bollywood actor aparshakti khurana wants to do intimate scene with disha patani snm– News18 Urdu

دشا پٹانی کے ساتھ انٹیمیٹ سین کرنا چاہتا ہے یہ ہیرو

Jun 17, 2019 01:51 PM IST | Updated on: Jun 17, 2019 01:56 PM IST

بالی ووڈ اداکار اپار شکتی کھرانہ نےحال میں اپنی ایک ایسی خواہش ظاہر کی ہے کی ٹائیگر شراف کے فینس کو غصہ آگیا ہے۔ حال میں ایک انٹرویو کے دوران جب اپارشکتی سے پوچھا گیاکہ کس اداکارہ کے ساتھ انٹیمیٹ سین کرنا چاہتے ہیں تو انہوں نے دشاپٹانی کے ساتھ انٹیمیٹ سین کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

اس کے علاوہ اپارشکتی سے کسی بالی ووڈ اداکارہ کو ڈیٹ کرنے کو لیکر بھی سوال کیا گیا۔ اپار شکتی کو کٹرینہ اور عالیہ کے طور پر دو آپشن دئے گئے تھے۔ اس پر اپارشکتی نے کٹرینہ کو نہ کہہ کر عالیہ کے ساتھ ڈیٹ پر جانے کی بات کہی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں کسی ہیرو کوڈیٹ کرنا ہوتو وہ کسے منتخب کریں گے۔ اس پر انہوں نے کہا، "شاہد کا ڈریسنگ اسٹائل مجھے بہت پسند ہے۔۔ مجھے ان کا اسٹائل بھی بہت اچھالگتا ہے۔ شاہد کی باڈی لینگویج بھی کافی اچھی ہے'۔

دشا پٹانی کے ساتھ انٹیمیٹ سین کرنا چاہتا ہے یہ ہیرو

دشا پٹانی

اپار شکتی نے اس انٹرویو میں بھائی ایوشمان کھرانہ سے موازنہ ہونے پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا، 'مجھے نہیں لگتا کہ ابھی میں ان کی برابری کر سکتا ہوں اور ہم دونوں کے درمیان کوئی کمپیریزن بھی نہیں ہے۔ اگر لوگ کہتے ہیں کہ ہم دونوں ایک دوسرے کی طرح دکھتے ہیں تو ہاں ایسا ہے کیونکہ ہم دونوں بھائی ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ ایوشمان بیحد گڈ لکنگ ہیں۔ اگر لوگوں کو لگتا ہے کہ میری آواز بھی ایوشمان جیسی ہے تو مجھے لگتا ہے کہ ان کی آواز بہت اچھی ہے۔ میں اس کو کامپلیمینٹ کی طرح لیتا ہوں '۔

Loading...