bollywood actress sunny leone revealed why she decided to be an adult star snm سنی لیون نے بتایا کیوں لیا تھا پورن اسٹار بننے کا فیصلہ، جانیں یہاں– News18 Urdu

سنی لیون نے بتایا کیوں لیا تھا پورن اسٹار بننے کا فیصلہ، جانیں یہاں

سنی کے تازہ پروجیکٹ کی بات کریں تو فی الحال وہ کوکا کولا نام سےآرہی ہارر کامیڈی کی شوٹنگ میں مصرفور ہیں۔ اس فلم میں وہ بھوجپوری زبان بولتی نظر آئیں گی۔

Jun 27, 2019 11:34 AM IST | Updated on: Jun 27, 2019 12:28 PM IST

ارباز خان  اپنے شو پنچ کی وجہ سے مسلسل سرخیوں میں رہتے ہیں۔ حال ہی میں ان کے شو پر سنی لیونی پہنچیں اوران کے ساتھ ہوئی بات چیت اس وقت سرخیوں میں چھائی ہوئی ہے۔ " پنچ" پر سنی نے نہ صرف اپنے گزشتہ پروفیشن کے بارے میں کھل کر بات کی بلکہ سوشل میڈیا پر بیٹھی ٹرول آرمی کو بھی کرارا جواب دیا۔

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ اس شو پر سلیبس سوشل میڈیا کمینٹس پڑھتے ہیں اور جواب دیتے ہیں۔ اسی دوران ایک کمینٹ آیا " سنی لیونی نے بھانپ لیا تھا کہ پورن پر پابندی لگنے والی ہے۔ اس لئے سمجھداری دکھاتے ہوئے وقت پر اپنا کریئر شفٹ کر لیا'۔ اس کے جواب میں سنی نے کہا، صحیح کہا ، میں دوراندیش ہوں'۔

سنی لیون نے بتایا کیوں لیا تھا پورن اسٹار بننے کا فیصلہ، جانیں یہاں

ٹرولرس کو جواب دینے کے علاوہ سنی اس ایپی سوڈ میں ایڈلٹ اسٹار بننے کے اپنے فیصلے اور گزشتہ زندگی کے بارے میں بھی بات کرتی نظر آئیں۔ سنی نے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں وہ فیصلے لئے جو اس وقت ان کیلئے بہتر تھے۔ تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ پورن اسٹار بننے کا فیصلہ بھی انہوں کافی سوچ سمجھ کر لیا۔ بتادیں کہ سنی اپنے گزشتہ کریئر اور فیصلوں کو لیکر کافی کانفڈینٹ رہی ہیں۔ یہی وجپ رہی کہ وہ انہوں نے وقت پر اپنے فیصلے لینے کی ہمت کی اور آج بالی ووڈ کے ٹاپ سیلیبس میں سے ایک ہیں۔

 سنی کے تازہ پروجیکٹ کی بات کریں تو فی الحال وہ کوکا کولا نام سےآرہی ہارر کامیڈی کی شوٹنگ میں مصرفور ہیں۔ اس فلم میں وہ بھوجپوری زبان بولتی نظر آئیں گی۔

Loading...