اس کام کو منع کرنے سے اداکارہ وانی کپور کو ہوا کروڑوں کا نقصان

غور طلب ہے کہ وانی کپور فلموں میں دھڑلے سے بکنی پہنتی رہی ہیں لیکن ان کا ماننا ہے کہ کسی اشتہار میں بکنی پہننا ٹھیک نہیں ہوگا۔

Jul 19, 2019 07:39 AM IST | Updated on: Jul 19, 2019 07:39 AM IST
اس کام کو منع کرنے سے اداکارہ وانی کپور کو ہوا کروڑوں کا نقصان

وانی کپور

بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کے ہاتھ سےایک بڑے برانڈ کو پرموٹ رنے کا موقع نکل گیا ہے۔ اس کی وجہ رہی ان کا بکنی پہننے سسے منع کرنا۔ وانی کپور کو حال ہی میں آنے والی وار کے ٹریلر میں بکنی پہنے دیکھا گیا تھا۔

ان کی گزشتہ فلم بے فکرے میں بھی انہوں نے کئی مرتبہ بکنی پہنی تھی لیکن اب وہ اپنی شبیہ کو ایک بار پھر سے بدلنے میں لگ گئی ہیں لیکن اس جدوجہد میں ان کے ہاتھ سے ایک بڑا موقع پھسل گیا ہے۔

ممبئی مرر کی ایک خبر کے مطابق وانی کپور کو ملا یہ آفر ایک بڑی اسکن کیئر پروڈکٹ کمپنی کا تھا لیکن اشتہار بنانے والے ہدایتکار کا کا ماننا تھا کہ اشتہار میں ماڈل کو بکنی پہنائی جائے۔ وانی کپور کے سامنے جب یہ مانگ رکھی گئی تو انہوں نے ایسا کرنے سے منع کر دیا۔

Loading...

غور طلب ہے کہ وانی کپور فلموں میں دھڑلے سے بکنی پہنتی رہی ہیں لیکن ان کا ماننا ہے کہ کسی اشتہار میں بکنی پہننا ٹھیک نہیں ہوگا۔ ان کے مطابق اشتہار کہ پہنچ کسی بھی فلم کے موازنے میں بہت زیادہ ہوتی ہے۔ یہی نہیں اشتہار طویل وقت تک مسلسل نشر کئے جاتے ہیں۔ ایسے میں وہ بکنی پہن کر اشتہار میں نظر آئیں گی تو ان کی اداکارہ والی شبیہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Loading...