bollywood celebrities reaction on pakistani captain sarfraz ahmed video viral on twitter snm پاکستانی کپتان سرفراز احمد کی حمایت میں اترے بالی ووڈ ستارے، گالی والے ویڈیو پر ہنگامہ– News18 Urdu

پاکستانی کپتان سرفراز احمد کی حمایت میں اترے بالی ووڈ ستارے، گالی والے ویڈیو پر ہنگامہ

Jun 25, 2019 09:33 AM IST | Updated on: Jun 25, 2019 09:47 AM IST

مینچیسٹر میں 16 جون کو ہوئے ہندستان بنام پاکستان میچ کے بعد پاکستان کو ملی ہار ٹیم کے کھلاڑیوں کو کافی بھاری پڑ گئی ۔ پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو زبردست ٹرول کیا گیا۔ مایوس پاکستانی کرکٹ فینس نے سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز شیئر کرکے پاکستانی کھلاڑیوں کو کرٹیسائز کرنا شروع کردیا۔ وہیں حد تو تب ہو گئی جب اپنی بیٹی کے ساتھ ایک مال پہنچے کہتان سرفراز احمد کو ایک شخص نے روک کر برا بھلا کہنا شروع کردیا۔ یہی نہیں اس شخص نے سرفراز کو سامنے کھڑے ہوکر گالی دیتے ہوئے ویڈیو بھی بنایا۔ وہیں اس شخص کی ایسی حرکت پر بالی ووڈ ستاروں نے اس کی کلاس لینی شروع کردی ہے۔۔۔

بالی ووڈ ستارو ں نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو سپورٹ کیا ہے اور ایسی حرکت کرنے والے کی تنقید کی ہے۔ سرفراز احمد پر بھدے تبصرے کرنے والے اس شخص کو نہ صرف بالی ووڈ بلکہ کئی ٹی وی ستاروں نے بھی بری طرح جھڑپ لگائی ہے۔۔

پاکستانی کپتان سرفراز احمد کی حمایت میں اترے بالی ووڈ ستارے، گالی والے ویڈیو پر ہنگامہ

بتادیں یہ شخص ویڈیو پر مل رہے نگیٹو رد عمل کے بعد اپنی غلطی کا احساس کر چکا ہے۔ اس نے ٹویٹر ویڈیو جاری کرکے سرفراز سے معافی مانگی ہے۔ اس شخص کا کہنا ہے کہ وہ یہ ویڈیو کبھی شیئر نہیں کرنا چاہتا تھا۔ مجھے نہیں پتہ وہ ویڈیو کیسے اپلوڈ ہو گئی اور وائرل ہو گئی۔ میں معافی مانگتا ہوں۔۔

Loading...

Loading...