.....عمران ہاشمی خود کو ماننے لگے ہیں ریٹائرڈ کسر، 17 سالوں سے کس کرتے ہوئے

فلم مرڈر کے گانے بھیگے ہونٹ تیرے نے عمران اور ملائکہ کے انٹیمیٹ سین نے اس وقت کافی شہرت بٹوری تھی۔ اس کے بعد بھی عمران نے جیتنی بھی فلمیں کی زیادہ تر میں ان کے کس سین ضرور ہوتے تھے

Jan 11, 2019 07:22 PM IST | Updated on: Jan 11, 2019 07:53 PM IST

عمران ہاشمی اس وقت اپنی آنے والی فلم ’وائے چیٹ انڈیا‘ کے پرموشن میں مصروف ہیں۔ فلم رلیز سے پہلے کافی متنازعہ ہو گیا ہے۔ عمران ہاشمی بھلے ہی پردے پر بے باک نظر آتے ہیں لیکن اصل زندگی میں وہ کافی شرمیلے ہیں۔

سیریئل کسر کے نام سے مشہور عمران ہاشمی اب اپنی امیج کولے کر بےحد اِحتیاط برت رہے ہیں۔ فلم مرڈر کے گانے بھیگے ہونٹ تیرے نے عمران اور ملائکہ کے انٹیمیٹ سین نے اس وقت کافی شہرت بٹوری تھی۔ اس کے بعد بھی عمران نے جیتنی بھی فلمیں کی زیادہ تر میں ان کے کس سین ضرور ہوتے تھے۔

.....عمران ہاشمی خود کو ماننے لگے ہیں ریٹائرڈ کسر، 17 سالوں سے کس کرتے ہوئے

فائل تصویر

لیکن اب عمران خود کو ایک ریٹائرڈ کسر مانتے ہیں۔ انڈیا ٹوڈے کے ایک پروگرام میں پہنچے عمران نے بتایا کہ سیریئل کسر بننا آسان نہیں ہے۔ گزشتہ 17 سالوں سے کسنگ سین کرتے کرتے میں تھک گیا ہوں۔ ایک فلم میں 20 کسنگ سین کرنا بلکل بھی آسان نہیں ہوتا۔ اب میں ایک ریٹائرڈ کسر ہوں‘۔

عمران ہاشمی کی فلم وائٹ چیٹ انڈیا کا نام پہلے چیٹ انڈیا تھا۔ سی بی ایف سی نے فلم کا ٹائٹل بدلنے کا حکم دیا۔ جس کے بعد فلم کا نام بدل دیا گیا۔ فلم کا نام اب وائے چیٹ انڈیا رکھا گیا ہے اور یہ 18 جنوری کو رلیز ہوگی۔

Loading...

 

Loading...