..دوست کی بڑی بیٹی کے ساتھ رومانس کرنا چاہتے تھے سلمان خان، منع کرنے پرچھوٹی بہن کے ساتھ کیا یہ کام

فلم دبنگ 3 کیلئے سلمان خان ایک نئی اداکارہ کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے۔ حالانکہ اس کا آفیشیل اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اب یہ خبر ہے کہ سلمان نے لیڈ لیڈی کو ڈھونڈ لیا ہے۔

Jul 17, 2019 07:45 AM IST | Updated on: Jul 17, 2019 11:45 AM IST
..دوست کی بڑی بیٹی کے ساتھ رومانس کرنا چاہتے تھے سلمان خان، منع کرنے پرچھوٹی بہن کے ساتھ کیا یہ کام

سلمان خان کی فلم  دبنگ 3 آپ  سب کو ایک مرتبہ پھر سے انٹرٹین کرنے آرہی ہے۔ ساتھ ہی خبریں یہ بھی آرہی ہیں کہ سلمان ایک نئی اداکارہ کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے۔ حالانکہ اس کا آفیشیل اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اب یہ خبر ہے کہ سلمان نے لیڈ لیڈی کو ڈھونڈ لیا ہے۔ یہ فلیش بیک میں ان کے لورکا کردار اداکریں گی۔

پہلے خبر آئی تھی کہ سلمان کے دوست مہیش مانجریکر کی بڑی بیٹی اشومی مانجریکر یہ کردار ادا کرنے والی تھیں لیکن اب ایسی خبریں ہیں کہ یہ کردار مہیش کی چھوٹی بیٹی سائی مانجریکر کریں گی۔ وہ سلمان کے ساتھ ڈیبیو کریں گی۔

ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق، سلمان اپنے دوست مہیش مانجریکر کی چھوٹی بیٹی سائی کو اپنی فیملی ڈرامہ فلم دبنگ 3 میں لانچ کریں گے۔ فلم کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ سائی سلمان کی معشوقہ کا کردار ادا کریں گی۔ یہ ایک فلیش بیک ہوگا۔ اصل میں چلبل کے کردار کو پوری طریقے سے پردے پر اتارنے کیلئے سائی کا کردار بیحد ضروری ہوجائے گا۔

Loading...

وہیں بڑی بہن تھیں سلمان کی پسند۔ ایک رپورٹ کے مطابق اشومی کا ابھی فلم انڈسٹری میں آنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے لیکن ان کی چھوٹی بہن سائی انڈسٹری میں آنا چاہتی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سائی نے فلم کا بڑا حصہ شوٹ بھی کر لیا ہے۔ وہ سلمان کے ساتھ ایک گانا کریں گی۔

Loading...