ہند بمقابلہ پاک میچ : پاکستانی کرکٹ فین نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے ساتھ کی بد سلوکی ، ویڈیو وائرل– News18 Urdu

ہند بمقابلہ پاک میچ : پاکستانی کرکٹ فین نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے ساتھ کی بد سلوکی ، ویڈیو وائرل

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ہوا ۔ اس مقابلہ میں پاکستان کو ہار کا منہ دیکھنا پڑا ۔

Jun 17, 2019 09:46 PM IST | Updated on: Jun 17, 2019 09:46 PM IST

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ہوا ۔ اس مقابلہ میں پاکستان کو ہار کا منہ دیکھنا پڑا ۔ اس درمیان ایک پاکستانی کرکٹ فین نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو نشانہ بنایا ۔ سیف علی خان میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم پہنچے تھے ۔ سیف علی خان کے ساتھ ان کی آنے والی فلم کی ساتھی اداکارہ عالیہ فرنیچروالا بھی تھیں ۔

یہ پاکستان کرکٹ فین سیف علی خان کا پیچھا کرتا ہوا نظر آتا ہے ۔ پیچھا کرتے ہوئے اس نے سیف علی خان کا ویڈیو بھی بنایا اور عجیب و غریب باتیں کرتے نظر آیا ۔ اس شخص نے سیف کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا 11 واں واٹر بوائے بتایا ۔ اس کا کہنا تھا کہ سیف علی خان نے اپنی فلموں میں کئی پاکستانیوں کو مارا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اس پاکستانی شخص نے سیف علی خان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

ہند بمقابلہ پاک میچ : پاکستانی کرکٹ فین نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے ساتھ کی بد سلوکی ، ویڈیو وائرل

پاکستانی کرکٹ فین نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے ساتھ کی بد سلوکی

وہیں ویڈیو میں سیف کو اس کو نظر انداز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے پیچھا کررہے اس شخص سے عالیہ کو بھی پروٹیکٹ کیا ۔ وہیں جب تک سیف وہاں سے چلے نہیں گئے ، اس کریزی پاکستانی فین نے ان پر تبصرے کرنا بند نہیں کیا ۔

اس عجیب و غریب شخص کا ویڈیو ٹویٹر پر کافی وائرل ہورہا ہے ۔ لوگ ایسا کرنے والے پاکستانی کرکٹ فین کو جم کر پھٹکار لگاتے نظر آرہے ہیں ۔ حالانکہ یہ کام کس نے کیا ہے ، اب تک اس بات کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔

خیال رہے کہ اس وقت سیف علی خان اپنی آنے والی فلم جوانی جان من کے سلسلہ میں لندن پہنچے ہیں ۔ اس فلم میں سیف کے ستھ پوجا بیدی کی بیٹی عالیہ فرنیچر والا بھی نظر آئیں گی ۔ رپورٹس کے مطابق اس فلم میں سیف ، عالیہ کے والد کا رول ادا کریں گے ۔

Loading...