فلم انڈسٹری چھوڑ کر سیاست میں جائیں گی بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی ؟– News18 Urdu

فلم انڈسٹری چھوڑ کر سیاست میں جائیں گی بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی ؟

دراصل سنی لیونی نے ایک تصویر شیئر کی ۔ اس تصویر میں سنی بلڈوزر کے ٹائر پر کھڑی نظر آرہی ہیں ۔ اس تصویر کےساتھ کیپشن میں سنی نے لکھا ہے "کیریئر چینج "۔ اب سنی نے بات ہی ایسی لکھ دی کہ ان کے مداحوں نےدماغ دوڑانا شروع کردیا ہے۔

May 26, 2019 03:17 PM IST | Updated on: May 26, 2019 03:17 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی سوشل میڈیا کا مشہور چہرہ ہیں ۔ وہ اکثر ہی ایسی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں ، جس سے کہ ان کے مداح کو چھوٹی بڑی اپ ڈیٹ ملتی رہتی ہے ۔ اب انہوں نے ایک ایسی تصویر شیئر کی ہےجس کے بعد سب سرگوشیاں کرنے لگے ہیں کہ کہیں وہ فلم انڈسٹری چھوڑنے کے بارے میں تو نہیں سوچ رہی ہیں ۔

دراصل سنی لیونی نے ایک تصویر شیئر کی ۔ اس تصویر میں سنی بلڈوزر کے ٹائر پر کھڑی نظر آرہی ہیں ۔ اس تصویر کےساتھ کیپشن میں سنی نے لکھا ہے "کیریئر چینج "۔ اب سنی نے بات ہی ایسی لکھ دی کہ ان کے مداحوں نےدماغ دوڑانا شروع کردیا ہے۔

فلم انڈسٹری چھوڑ کر سیاست میں جائیں گی بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی ؟

فلم انڈسٹری چھوڑ کر سیاست میں جائیں گی بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی ؟

جہاں اس تصویر پر سنی کے مداح ان کی جم کر تعریف کررہے ہیں وہیں ایک مداح نے موقع پر چوکا جڑدیا ۔ اس نے لکھا کہ کیا اب آپ سیاست میں جارہی ہیں۔

Loading...

بتادیں کہ 23 مئی کو جس دن ووٹوں کی گنتی کی جارہی تھی ، ایک نجی چینل کے اینکر نے پنجاب کی گرداس پور سیٹ سے اپ ڈیٹ دیتے ہوئے سنی دیول کی جگہ سنی لیونی کا نام لے لیا تھا ۔ اسی وجہ سے انہوں نے موقع نہیں چھوڑا اور فورا سیاست والی بات پر چٹکی لے لی ۔ ویسے سنی لیونی نے بھی یہ موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا تھا اور ٹویٹر پر پوچھا تھا کہ وہ کتنے ووٹ سے آگے چل رہی ہیں۔

اینکر کی غلطی پر مین فورس کنڈوم کمپنی نے بھی چٹکی لی تھی ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ڈیئر ... ہم سمجھ سکتے ہیں کہ وہ آپ کے دماغ میں بھی ہر وقت رہتی ہیں ۔ یہ ٹویٹ کافی وائرل ہورہا ہے ۔ اینکر نے شاید سوچا بھی نہیں ہوگا کہ ان کی ایک غلطی اس قدر ٹرول ہوجائے گی۔

Loading...