bollywood karan johar announces the seqof his 2008 hit dostana with janhvi kapoor and kartik aryan snm کرن جوہرلائیں گے دوستانہ2 ،جھانوی اور کارتک کی بنی جوڑی– News18 Urdu

کرن جوہرلائیں گے دوستانہ2 ،جھانوی اور کارتک کی بنی جوڑی

فلم ساز کرن جوہر،کارتک آرین اور جھانوی کپور کو لے کر اپنی سپرہٹ فلم دوستانہ کا سیکوئل بنانے والے ہیں۔

Jun 27, 2019 02:34 PM IST | Updated on: Jun 27, 2019 02:34 PM IST

فلم ساز کرن جوہر،کارتک آرین اور جہانوی کپور کو لے کر اپنی سپرہٹ فلم دوستانہ کا سیکوئل بنانے والے ہیں۔ کرن جوہر نے سال 2008میں جان ابراہم ،ابھیشیک بچن اور پرینکا چوپڑا کو لے کر سپرہٹ فلم دوستانہ بنائی تھی۔ فلم دوستانہ 2 کے مرکزی کردار کےلئے کافی وقت سے تلاش جاری تھی،کبھی راج کمار راؤ کا نام سامنےآیا تو کبھی سدھارتھ ملہوتراکا۔ اب اس فلم کےمرکزی رول میں فائنل نام آچکا ہے جو ہے کارکت آرین اور جہانوی کپور کا ۔بتایا جاتا ہے کہ اس فلم میں کوئی نیا اداکار جان ابراہم کا رول کرےگا تاکہ اس کے کردار پورے ہوسکیں۔

کرن جوہر نے کہا،’’میں دوستانہ کی فرنچائزی کارتک اور جھانوی کے ساتھ آگے بڑھنے کولے کر بےحد پرجوش ہوں۔یہ دھرما پروڈکشن کی کارتک کے ساتھ پہلی فلم ہے اور ہم ان کے ساتھ کام کرنے کےلئے کافی پرجوش ہیں۔کالن ڈی کنہا اس فلم کی ہدایت سے ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

کرن جوہرلائیں گے دوستانہ2 ،جھانوی اور کارتک کی بنی جوڑی
Loading...